ملک بھر میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

ملک بھر میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)  ایک طرف  وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول  کرنے کے اقدامات کے اعلانات کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود  ملک  بھر  میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ رواں ہفتے چینی، آٹا اور مرغی سمیت 17 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ حالیہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح  میں0.67 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے  مہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ جاری کر دی گئی  ہے جس کے مطابق حالیہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح  میں0.67 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے  چینی، آٹا، مرغی، لہسن، بیف، مٹن،کوکنگ آئل اور گھی سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے مرغی کی فی کلو اوسط قیمت 199روپے 20 پیسے فی کلو اور چینی ایک روپے 76 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 107 روپے 41 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 27 روپے 14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 1164 روپے 22 پیسے کا ہوگیا، دال مسور 7 روپے 22 پیسے،گھی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 18 پیسے، پیاز 3 روپے 18 پیسےاور لہسن 13 روپے 81 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ انڈے 5 روپے 15 پیسے فی درجن مزید مہنگے ہوگئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 8 اشیائے ضروریہ بشمول ٹماٹر 89 پیسے فی کلو،کیلے فی درجن 4 روپے 62 پیسے، دال مونگ 2 روپے 63 پیسے اور آلو 28 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 12.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مشہور خبریں۔

ہم فلسطین اور غزہ کیساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

🗓️ 12 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ

اراکین قومی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں

🗓️ 12 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی سے

نیتن یاہو کا واشنگٹن کے دورے کا مقصد کیا ہے ؟

🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کی مخالفت کرنے والی شخصیات میں سے

گورنر پنجاب سے آئی جی نے ملاقات کی

🗓️ 21 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب رائو سردار علی

افغان بچے بارودی سرنگوں کے دھماکوں کا شکار

🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے

یوکرائنی بحران کے فاتح اور ہارنے والے

🗓️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں، کچھ اعداد و شمار اور تبصرے بتاتے ہیں

صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں تبدیلیاں، نیا لے آؤٹ کیسا ہوگا؟

🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی

یمنی فوج کا بہار فتح نامی آپریشن کی تفصیلات کا اعلان

🗓️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ وہ اتوار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے