?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق میں این ڈی ایم اے کے الرٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ چترال، اپر دیر، سوات اور کُمراٹ ویلی میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ہے، گلگت بلتستان میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال میں بارش متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے دوران بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پشاور، دیر ، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹ گرام، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی بارش متوقع ہے۔
کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر میں چند مقامات پر تیز یا موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اور بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف 100 روزہ امریکی صیہونی جنگ؛ کس نے کیا کھویا کیا پایا
?️ 11 جون 2026سچ خبریں:ایک تجزیے کے مطابق ایران کے خلاف ۱۰۰ روزہ جنگ نے
جون
ڈونلڈ بلوم کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے پُر امید
?️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا
اپریل
صومالیہ میں اسرائیل کی کوئی بھی موجودگی یمن کے لیے ایک فوجی ہدف ہے
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت صومالی لینڈ کے گیٹ وے کے ذریعے یمن،
دسمبر
روس کا یوکرین کی فوجی تنصیبات پر جوابی حملہ
?️ 20 اپریل 2026سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کی فوجی و صنعتی تنصیبات
اپریل
جسٹس امیر بھٹی ریٹائرڈ، نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد خان کل حلف اٹھائیں گے
?️ 7 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی آج اپنے
مارچ
پاکستان اور چین کے درمیان 32 معاہدوں پر دستخط
?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ان دنوں چین کے پانچ روزہ دورے
جون
شام میں معمول کی سرگوشیاں؛ گولانی نے باضابطہ طور پر گولان اسرائیل کو وقف کر دیا!
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: صہیونی، جنہوں نے گولانی کی بے حسی کا فائدہ اٹھایا
جون
نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔ وزیراعظم
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے
جولائی