?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک میں کل ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے تمام حصوں میں انتخابی سامان پریزائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔
عام انتخابات دوہزار چوبیس کے لیے انتخابی سامان کی ترسیل کا سلسلہ شام تک سلسلہ جاری رہے گا، پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار بوتھ قائم کیے گئے ہیں جب کہ ملک کے چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت گزشتہ شب رات 12 بجتے ہی ختم ہوگیا تھا جس کے بعد اب کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 6 فروری کی رات 12 بجے تک امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم چلانے کا وقت دیا گیا تھا جوکہ گزشتہ رات 12 بجتے ہی ختم ہوچکا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مقررہ وقت کے بعد الیکشن مہم، اشتہارات و دیگر تشہیری مواد الیکٹرونک/پرنٹ میڈیا پر نشر کرنے پر بھی پابندی ہے، انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہوگی۔
ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل 8 فروری کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔


مشہور خبریں۔
پی ڈی ایم کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا حکومت نے کی جیت حاصل
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں ایک مرتبہ پھر حکومت نے پی ڈی
مارچ
زلمی کی کپتان اور کوچ کو منانے کی تمام کوشیشں نا کام
?️ 21 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ابھی پی ایس ایل ۶ شروع ہوئے ڈھنگ سے
فروری
خام تیل کی مارکیٹ میں پاکستان میں بھی تباہ کن خبریں
?️ 28 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں
ستمبر
پہلی بار شہزاد رائے کی اپنی عمر پر کھل کر گفتگو
?️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت
نومبر
موٹروے کیس: کیس کا فیصلہ ،مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی
?️ 20 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ
مارچ
کیا میکسیکو کی چین کے خلاف تجارتی حکمت عملی کے پیچھے امریکہ ہے؟
?️ 14 ستمبر 2025کیا میکسیکو کی چین کے خلاف تجارتی حکمت عملی کے پیچھے امریکہ
ستمبر
ریاض میں امریکی اور سعودی فوجی کمانڈروں کی مشاورت
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: ریاض میں امریکی بحریہ کے سنٹرل فلیٹ کے کمانڈر جنرل
اپریل
قرآن مجید کی بے حرمتی کی وجی سے بنگلا دیش میں ہندو مسلم جھگڑے
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن مجید
اکتوبر