?️
کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، کہیں تگڑے بیل گرائے جا رہے ہیں تو کہیں بپھرے اونٹوں کی قربانی کی جا رہی ہے عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز آج نمازِ فجر کے بعد سے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، کہیں گائے بیل اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں اونٹوں کی قربانی دی جارہی ہے۔
ہر سال کی طرح پہلے دن بات نہ سننے والے اور منہ مانگا معاوضہ مانگنےوالے قصائیوں کے مزاج بھی آج نیچےآ گئے ہیں اور عید کے پہلے روز منہ مانگی رقم کا تقاضہ کرنے والے قصائیوں نے بھی اپنے ریٹس کم کردیے ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں ملاقاتوں اور پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے، عید کے دوسرے روز بھی پرتکلف ضیافتوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہےجبکہ جو کل مہمان تھے آج میزبانی کے فرائض سنبھالیں گے، جنہوں نے میزبانی کی تھی وہ دعوتوں پر جانے کی تیاری میں ہیں۔
خیال رہے گزشتہ روز حکومتی ہدایات کے پیش نظر نمازعیدسماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ادا کی گئی اور نمازیوں کی جانب سے منہ پر ماسک پہننے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ علمائے کرام، مشائخ عظام اورمفتیان کرام نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی،کورونا سے نجات، امت مسلمہ کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کرائیں۔
واضح رہے پہلے دن کی قربانی کے بعد ملک کے متعدد بڑے شہروں میں بعض مقامات پر اب تک جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائی جاسکی ہیں جس سے تعفن میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے بارش کے امکان کا بھی اعلامیہ جاری کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سعودی حکام کی ملکی اور غیر ملکی مخالفین کے خلاف کاروائیاں
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی تحریک آزادی کی قیادت کے ایک رکن نے
جنوری
جب بھی دھرتی ماں کو ضرورت پڑی جان لڑادیں گے۔ صدرِ مملکت
?️ 27 دسمبر 2025گڑھی خدابخش (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
دسمبر
منظر عام پر آنے والی ویڈیو کا ایک حصہ درست ہے،اعظم سواتی
?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے
نومبر
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری آج ہو گی
?️ 17 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری آج ہو گی، حمزہ
اپریل
شام افغانستان یا لیبیا کے راستے پر؟
?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں ہونے والی تیز رفتار پیش رفت نے اس
دسمبر
یوم شہداء کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں
?️ 14 جولائی 2021(سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کے روز یوم شہداء
جولائی
پارلیمنٹ اجلاس میں دو اہم بلز کی منظوری
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان
نومبر
پاکستانی ریٹائرڈ جنرل: ایران کی مسلح افواج نے دنیا کو حیران کر دیا
?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل اور سابق آرمی چیف نے ایران
مارچ