🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کمزور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ہمیں معیشت سمیت بہت چیلنجز کا سامنا ہے،تکنیکی طور پر پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہے۔معاشی معاملات کو مینج کرنا پڑتا ہے۔مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان یا کسی اور کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں۔
ملکی معیشت کی کمزوری کے ذمہ داری سب ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ انصاف کے معیار کے مطابق عمران خان نااہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف بےبنیاد مقدمہ بنایا گیا۔عدالت نے راناثناء اللہ کو بری کر دیا۔شاہد خاقان نے کہا کہ سلیمان شہباز سیاست میں نہیں ،ان پر بھی نیب نے جھوٹا مقدمہ کیا ۔
سلیمان شہباز عمران خان کے دور میں برطانیہ گئے،گذشتہ حکومت کو معافی مانگنی چاہئیے۔
تسلیم کرنا چاہئیے کہ ان کو گمراہ کیا گیا تھا۔ کس نے کیا کیا، کھوج لگانا چھوڑدیں ،ملکی معیشت پر توجہ دیں۔اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو الیکشن ہوں گے، پنجاب میں ہم جیت جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،سابق وزیراعظم نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق کہا کہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔نوازشریف سیاسی طور پر پاکستان میں میدان سنبھال چکے ہیں۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نام نہاد احتساب کا ایک سلسلہ چل رہا ہے، ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہم حساب چکتا کریں گے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں ملک کی بقا کیلئے احتساب کے ادارے کو ختم ہونا چاہیے، کئی سال سے یہاں آ رہا ہوں اور 70 پیشیاں بھگت چکا ہوں، اگر کیس میں کچھ ہوتا تو تین پیشیوں میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔
مشہور خبریں۔
پوپ فرانسس کے بحرینی ولی عہد سے مطالبات
🗓️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:بحرین کی نیشنل اسلامک یونین الوفاق نے پوپ فرانسس اور اس
نومبر
حماس اور حزب اللہ کے حکام نے بیروت میں ملاقات کی
🗓️ 26 فروری 2022سچ خبریں: حماس کے عرب اسلامی تعلقات کے سربراہ خلیل الحیات کی قیادت
فروری
امریکی گورننگ باڈی کی تل ابیب سے وابستگی کا انکشاف
🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: امریکی حکمراں ادارے کے پاس صیہونی حکومت کی لابی کے
جون
شام کے متعدد شہروں میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف مظاہرے
🗓️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے شمالی شہروں الحسکہ اور قمیشلی کے باشندوں نے امریکی
جنوری
الیکشن کمیشن انتخابی مہم، اخراجات کی باقاعدہ نگرانی کرے گا، چیف الیکشن کمشنر
🗓️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ
اگست
پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں: یوسف رضا گیلانی
🗓️ 13 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر
فروری
الاقصیٰ طوفان نے صہیونی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کیا
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی طویل جنگ
جولائی
دشمن بھوک سے فلسطینیوں کے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتا
🗓️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل
مارچ