ملازمین کی برطرفی پر اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث

qais

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ملازمین کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جس کے بعد اجلاس کو کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر امجد علی خان کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر بحث ہوئی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چھ آرڈیننس کی عدم منظوری کے لیے قرار داد پیش کی ہے اور مجھے انہیں پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 16ہزار لوگوں کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے تو ان کے لیے اپوزیشن نے مل کر ایک مشترکہ قرارداد تیار کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سمیت تمام اپوزیشن نے اس قرارداد کو سپورٹ کیا ہے، میں شکر گزار ہوں کہ حکومت نے اس کو سپورٹ کیا اور ایوان سے ان 16ہزار ملازمین کو پیغام جائے گا کہ ہم نے اکٹھا ان کی نوکری کے تحفظ کی بات کی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ملازمین کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعظم نے اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لی، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ اس معاملے پر دو ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس معاملے پر کمیٹی بنائی ہے اور انہوں نے پرویز اور میرے ذمے یہ کام لگایا، ہم نے اٹارنی جنرل کو بھی بلایا جنہوں نے اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کیا اور وزیر اعظم نے ہمیں کہا کہ اس فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کریں۔

دوران اجلاس سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ عدالت کی جانب سے ملازمین کے حوالے سے فیصلہ آ چکا ہے اور فیصلے پر بات کی جا سکتی ہے، یہ اپوزیشن کی طرف سے ایک مشترکہ قرارداد آ رہی ہے اور اس طرح کے عوامی مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث کرنا قانون اور آئین کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے اسپیکر سے درخواست کی کہ آپ اس حوالے سے قرارداد سن لیں اور اگر اس حوالے سے کوئی قابل اعتراض چیز ہے تو روک دیجیے گا لیکن کم از کم ہمیں ان 16ہزار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے دیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ان میں سے اکثر اپنی نوکری کے اختتام پر پہنچ چکے تھے، اگر ان کے آجر ملازمین سے گولڈن ہینڈ شیک اور ریٹائرمنٹ کے فوائد جیسا انتظام کر لیں تو ان سے سیٹلمنٹ ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام لوگ 90 کی دہائی سے خدمات انجام دے رہے تھے اور ان کو ایک ہی جھٹکے میں ملازمت سے برطرف کردیا گیا، یہ ایک انسانی ہمدردی کا مسئلہ ہے، ہم عوام کے نمائندے ہیں اور اگر ہم اس معاملے کو اس لیے نہیں اٹھائیں گے کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے تو یہ نامناسب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس دور میں ملازمین کو برطرف کردینا بہت ناانصافی ہے اور اسی ایوان میں ایگری کلچر ریسورس کونسل کے 269 ملازمین کو ہم نے بحال کیا ہے تو ایوان سے پیغام جانا چاہیے کہ ہم عوامی مسائل پر حساس ہیں اور ہم عوام کو بچانے کے لیے آ رہے ہیں۔

دوران اجلاس وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ میں حیران ہوں، لگتا ہے کہ ان کو کوئی احساس نہیں کیونکہ ان کی حکومت نے ان لوگوں کو نکالا تھا اور آج انہیں ہمدردی ہو گئی ہے، اب تو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملازمین کو دوبارہ بحال کیا تو سپریم کورٹ نے ایکشن لیا، پہلی دفعہ انہوں نے نکالا، آج سے ہمدردی جتا رہے ہیں، انہیں اس وقت ہمدردی نہیں آئی جب انہوں نے ان لوگوں کو نکالا تھا، خواجہ آصف کچھ تو شرم و حیا کریں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے آپریشن میں فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل

افغان طالبان کی جارحیت، وزیراعظم نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی جانب

نیتن یاہو کو ٹرمپ سے کیسی باتیں سننے کو ملیں

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے امریکہ کے دورے

امریکہ لبنان کے عدم استحکام کے درپے ہے: لبنانی عہدہ دار

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:حزب اللہ سے وابستہ الوفا للمقاومه دھڑے کے سربراہ نے زور

ہر طالع آزما کو کہتا ہوں تم قادر نہیں، یہ ظلم کا نظام ہے، ملکی فلاح کے راستے سے ہٹ جاؤ، سلمان اکرم راجہ

?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم

ایکسٹینشن سے متعلق قانون سازی غلطی تھی، ترمیم کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 7 جنوری 2023اسلام اباد(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، مزید کئی افراد جاں بحق

?️ 3 ستمبر 2022سکھر:(سچ خبریں)سکھر بیراج سے اونچے درجے کا سیلاب گزرا اور منچھر جھیل

سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہبازشریف

?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے