معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلیے آٹو موبائل انڈسٹری نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے بڑا مطالبہ کر دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں بنانے والی صنعت نے بجٹ سے قبل وفاقی حکومت کو تجاویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک خاص طورپر جاپان سے منگوائی جانےو الی پرانی گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ امپورٹڈ گاڑیوں کی بلیک مارکیٹ سے پاکستان کی آٹوموبائل صنعت اور ملکی معیشت کو پہنچنے والے اربوں روپے کے نقصان سے بچایا جاسکے اور ملکی ریونیو کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

نئے بجٹ میں 2000 کلومیٹر چلی ہوئی غیرملکی گاڑیوں پر بھی پابندی لگائی جائے۔ ملک کے اندر گاڑیاں بنانے والی صنعت کے نمائیندوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ بیرون ملک سے مستقل سکونت کے لئے واپس آنے والے پاکستانیوں کو امپورٹڈ گاڑیاں اپنے ہمراہ لانے کی سہولت پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ اس سہولت کا ناجائز استعمال کرکے ملکی خزانے اور آٹوموبائل انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

پرانی گاڑیاں امپورٹ کرنے کا دھندہ کرنے والا مافیا بیرون ملک پاکستانیوں سے 100 ڈالر میں اُن کا پاسپورٹ خرید لیتا ہے جسے بڑی مقدار میں گاڑیاں پاکستان لانے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔ اس ضمن میں نظام کے اندر سے کالی بھیڑیں اس مافیا کا ساتھ دیتی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو آٹو موبائل انڈسٹری کو درپیش سنگین مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔

 ان نمائیندوں کا مؤقف ہے کہ پاکستانی معیشت کی میوفیکچرنگ کی بنیاد کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ 65 سے 71 فی صد عالمی برانڈز اس وقت پاکستان کے اندر ہی اسمبل ہورہے ہیں جسے 2023 کی پہلی سہہ ماہی میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے سے بہت نقصان ہوا ہے اور مقامی سطح پر تیار شدہ گاڑیوں کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رواں سال کے پہلے6ماہ میں گاڑیوں کی امپورٹ میں684 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا دسمبر2023 میں 16 ہزار 500 گاڑیاں بیرون ملک سے امپورٹ ہوئیں۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022-23 میں2100استعمال شدہ گاڑیاں پاکستان میں درآمد ہوئیں۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسوریز مینوفیکچررز (پی اے اے پی اے ایم) کے چئیرمین عبدالرحمن عزیز کے مطابق وفاقی بجٹ 2023-24 میں ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی وجہ سے یہ امپورٹ ہوئی جس کے تحت1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں سے ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی تھی۔

ان کے مطابق اس حکومتی فیصلے سے ہونے والے نقصان۔کا تخمینہ 36 ارب روپے ہے۔جبکہ آٹو موٹیو انڈسٹری بند ہونے کے کنارے پہنچ گئی ہے۔ چین اور بھارت کے پالیسی سازوں نے اس حوالے سے اپنی قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے، ہمیں بھی اسی انداز میں اپنی مقامی آٹو انڈسٹری کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ سے زائد لوگ اس شعبے میں مزدوری کرکے اپنا رزق کمارہے ہیں۔ معاشی حالات کی وجہ سے پہلے ہی دیگر کی طرح مقامی گاڑیاں بنانے کی صنعت دباؤ کا شکار ہے۔ امپورٹڈ گاڑیوں کی ادائیگی غیرملکی کرنسی میں ہونے کی وجہ سے پاکستان کے فارن ریزروز پر بھی بوجھ بڑھتا ہے۔

65 سے 71 فی صد فاضل پرزے مقامی کمپنیاں بناتی ہیں لیکن 40 فی صد کے قریب فاضل پرزے متعلقہ ملک سے درآمد کرنے پڑتے ہیں۔ سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے اس پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صنعت پر درآمدی پابندیاں لگانے کے بجائے ‘سی کے ڈی’ امپورٹ پر ڈیوٹیز میں اضافہ اچھی پالیسی ہے۔

مشہور خبریں۔

اپوزیشن کا کام صرف حکومت پر نکتہ چینی کرنا ہے: وزیر خارجہ

?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا: سراج الحق

?️ 20 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کرکٹ

پیوٹن نے انقلاب کی فتح پر مبارکباد دیتے ہویے ایران کی حمایت کی

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:ولادیمیر پوتین، صدرِ روس نے ہفتہ کے روز ایران میں

ایران کے ساتھ جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی وزارت جنگ (پینٹاگون) نے اعلان کیا ہے کہ ایران

بھائی کے خنجر سے گھر کے پچھواڑے سے بے دخلی؛ یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تنازعات

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: اماراتی افواج کی یمن کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول

حمزہ علی عباسی نے آئٹم سانگز کو خواتین کی توہین قرار دیا

?️ 30 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے

ایرانی صدر کے انتقال پر ترک صدر کا ردعمل

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایران کے صدر کو لے جانے

شہادت اور اسارت کو ورثہ میں پانے والا مجاہد

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:مزاحمت کا استعارہ بننے والے فلسیطنی مجاہد زکریا الزبیدی کی قید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے