?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری و نجی شعبوں کے درمیان مالی لین دین کو کیش لیس بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت میں شفافیت لانے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا موثر نظام قائم کرنا ہوگا.
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت کیش لیس اکنانومی کے قیام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دینے اور معیشت میں شفافیت لانے کے لیے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی بھی قائم کی جائے جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی.
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے، ہمیں بھی معیشت میں شفافیت لانے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا موثر نظام قائم کرنا ہوگا اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ فی الحال راست سسٹم سے 4 کروڑ صارفین مستفید ہو رہے ہیں اور وفاقی حکومت کے تمام مالیاتی لین دین راست نظام کے تحت کیے جا رہے ہیں.
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی کی قیادت وفاقی وزارت آئی ٹی کرے گی اور فنٹیک اس مالیاتی ایکو سسٹم کی ایک اہم کڑی ہے وزیراعظم نے زور دیا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے نجی شعبے، مالیاتی ادارے اور حکومت مل کر جامع اقدامات کریں تاکہ پاکستان جلد کیش لیس معیشت کی جانب کامیابی سے بڑھ سکے.


مشہور خبریں۔
میں بائیڈن کی جگہ صدارت کے لیے تیار ہوں: ہیرس
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا
فروری
پنجاب پر سندھ کا پانی چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تو اسے اپنی صفائی پیش کرنے کا تو موقع دیا جائے،راناثناءاللہ
?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا
اپریل
زلنسکی کا ٹرمپ پر طنز
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جولائی
کشمیریوں کو بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 29 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے عمران خان آج طلب
?️ 30 مئی 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر 9 مئی
مئی
امریکہ نے یوکرین کو 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی ہے
اپریل
ہندوستان میں آنے والے سیلاب سے نقصانات
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست سکم میں سیلاب کے نتیجے میں کم از
اکتوبر
تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے: چینی میڈیا
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: چینی ذرائع ابلاغ جیسے چائنہ نیوز، پیپلز ڈیلی، سی جی
اپریل