?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر 79 ویں یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے بیان میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیراعلی مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے جشن آزادی مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے، معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79 واں یوم آزادی بھی تاریخی انداز میں منائے گی۔
ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اضلاع کے درمیان جشن آزادی پر خوبصورت چراغاں کرنے کا مقابلہ جاری ہے، آزادی فلوٹس کا بھی مقابلہ ہوگا، سب سے خوبصورت فلوٹ سجانے اور بہترین چراغاں پر انعام دینگے، سب سے زیادہ خوبصورتی سے سجائے گئے بازار کو بھی انعام ملے گا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تحفظ آزادی کے احساس نے حصول آزادی کے جشن کو دوبالا کر دیا ہے، نوجوان اور بچوں کا جوش و جذبہ قابل تحسین ہے، تعلیمی ادارے اور شہری تنظیموں کی جشن آزادی سے متعلق سرگرمیوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے 14 اگست کی تیاریوں میں اشتراک عمل سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
چیٹ جی پی ٹی میں میٹنگ ریکارڈنگ اور آن لائن فائلز تک رسائی کی نئی سہولت متعارف
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں روز بروز نئی تبدیلیاں رونما
جون
سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی توسیع کے بارے
اگست
لوگوں پر حملہ کرنے والے کتوں کے مالکان کو جیل:آسٹریلوی ریاستی قانون
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:جانوروں کے حقوق کے حامیوں کی شدید مخالفت کے باوجود، آسٹریلیا
اپریل
بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، دفترخارجہ
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی رہنماؤں اور بھارتی وزارت خارجہ
جون
اسلام کے خلاف مغربی ثقافتی زوال
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بے حرمتی سمیت مغرب میں نفرت پر مبنی
جنوری
کورونا:ملک بھر میں مزید 30 مریض جاں بحق
?️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے ملک بھر میں وار
فروری
صیہونی صدر کی اردنی بادشاہ کے ساتھ خفیہ ملاقات
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:غیر قانونی صیہونی ریاست کے صدر نے ادرن کے دارالحکومت میں
ستمبر
ملکی مسائل کے بارے میں نواز شریف کا بیان
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے
جولائی