مسنگ پرسن پوری دنیا کا مسئلہ، سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوسکتا ہے۔ اعظم نذیر

?️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن کا معاملہ صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں ہے، قانون کے مطابق سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود مسنگ پرسنز والے معاملے میں جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوں، ہم سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، لاپتہ افراد پر بہت کام کیا، کمیشن بھی بنایا گیا، مسنگ پرسنز کیلئے ایک ریلیف بیکج متعارف کرایا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک افراد میں اکثر مسنگ پرسنز ہوتے ہیں، نئی کمیٹی لاپتہ افراد کے معاملات پر مزید توجہ دے گی، سوشل میڈیا پرتوہین مذہب روکنےکے حوالے سے حکومت نے بہت کام کیا، حکومتی اقدامات کےباعث توہین مذہب کے کیسز میں کمی ہوئی، چیزوں کو مزید درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گھریلو تشدد پر بھی قانون سازی کررہے ہیں اسلام آباد کی حد تک قانون نافذ کردیا ہے، اختلاف کا مطلب لڑائی نہیں بلکہ مہذب معاشرے کا حسن ہے، آئینی ترمیم پر مجھ پر بہت تنقید ہوئی ہے، آج موقع ہے کہ میں اپنا دفاع آپ سامنے رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے واقعات ہوئے کہ سپریم کورٹ نے کریز سے باہر نکل کر کھیلا، سپریم کورٹ نے ایک وزیراعظم کو سزائے موت کی توثیق کی ، وزرائے اعظم کو گھر بھیجا، جو مرضی ہوجائے یہ بات طے ہے کہ بائیس کڑور عوام کی پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے، 17 غیر منتخب ججز کو پارلیمنٹ کی قانون سازی ختم کرنے کا اختیار نہیں۔

مشہور خبریں۔

عوام ریلیف سے محروم، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10،10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں

مغربی سعودی عرب میں دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاعات

?️ 30 جون 2022سچ خبریں: بعض ذرائع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ خمیس

لبنان کے لیے حزب اللہ کے بغیر بنیادی چیلنجز

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی ویب سائٹ "النشرہ” نے ایک مضمون میں لکھا ہے

صیہونیوں کی نیندیں حرام کرنے والا حزب اللہ کا نیا ہتھیار

?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے نئے اور سادہ ہتھیار نے مقبوضہ فلسطین کے

پیپلز پارٹی کے تحفظات پر مذاکرات جاری ہیں، معاہدے پر عمل کیا جائے، یوسف رضا گیلانی

?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی

اسرائیل کب تک نیتن یاہو کی حماقت کو جھیلتا رہے گا؟

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل ٹائمز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اس مضمون

بائیڈن نے یوکرین کو امریکی انٹیلی جنس امداد روکنے کا مطالبہ کیا

?️ 7 مئی 2022امریکی حکومت کے دو عہدیداروں کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جمعہ

امریکہ اور صیہونی حکومت پوری امت اسلامیہ کے لیے خطرہ ہیں: انصار اللہ 

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے