مستونگ: لک پاس کے قریب خودکش دھماکا، ایک شخص زخمی

?️

مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی گئی، لیویز اہلکاروں کے تعاقب پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ خودکش حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز کے مطابق حملہ آور اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر آیا تھا جبکہ دھماکے کے بعد حملہ آور کا ساتھی فرار ہو گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ جائے دھماکا کے نزدیک بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کا دھرنا جاری تھا، تاہم دھماکے میں دھرنے کے شرکا، بی این پی رہنما اور دیگر قیادت محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سے بی این پی کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں، آج حکومتی وفد کا سردار اخترمینگل سے ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے، انکوائری کے نتائج سے عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہوئی ہے اور علیحدگی پسند دہشت گرد اکثر پولیس اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

خاص طور پر کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے زیادہ جانی نقصان پہنچانے اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو براہ راست نشانہ بنانے کے لیے نئے حربے اپنائے ہیں۔

گزشتہ سال وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ اگست 2021 میں افغان طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں خاص طور پر خیبرپختونخوا میں تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیاں، بلوچستان میں بلوچ قوم پرست بغاوت اور سندھ میں نسلی قوم پرست تشدد شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی وزیرِ خارجہ کی ثالث ممالک سے قیدیوں کی لاشوں کی واپسی میں مدد کی درخواست

?️ 18 اکتوبر 2025اسرائیلی وزیرِ خارجہ کی ثالث ممالک سے قیدیوں کی لاشوں کی واپسی

مسجد اقصیٰ میں 80,000 افراد نے عید الاضحی کی نماز میں شرکت کی

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے سخت حفاظتی پابندیوں کے باوجود مسجد

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں تازہ گرفتاریوں کی مذمت

?️ 7 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

عراق اور شام میں امریکی قابضین کو ایک اور دھچکا

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی مزاحمتی گروہوں نے خطے میں امریکی اڈوں پر اپنے

قتل عام میں شریک بھی اور مگرمچھ کے آنسو بھی؛امریکہ کی عجیب منافقت

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے قابض اسرائیلی فوجیوں کی

پیپلز پارٹی کا پنجاب حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

?️ 18 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت سے صوبے میں

نئے برطانوی ویزاعظم کے سلسلہ میں شکوک و شبہات میں اضافہ

?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانوی کنزرویٹوز کو امید تھی کہ رشی سنک کی تقرری سے

ترکی کا شمال مشرقی شام پر ڈرون حملہ

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبے الحسکہ کو ڈرون حملے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے