مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس

?️

کراچی:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کم وقت میں زیادہ برسات سے نظام متاثر ہوا، شارٹ اسپیل میں طوفانی بارش ہو تو مسائل ہوتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر سمیت تمام افسر شہر میں موجود تھے، عمران خان نے ایک رات یہاں نہیں گزاری، گزشتہ چار سال میں سندھ کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 3 گھنٹوں میں 127 ملی میٹر بارش ہوئی، کم وقت میں زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثر ہوا، اس سے پہلے 2020 میں بہت زیادہ بارشیں ہوئی تھیں، جس دن بارش ہوئی اس دن الائشیں اٹھانے میں بڑی مشکلات پیش آئیں، عید کے دن شہر میں کوئی پانی نہیں تھا، عید کے روز شام سے اگلے دن تک شدید بارش ہوئی، بارش کی وجہ سے بہت زیادہ پانی تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، ضلع جنوبی میں ایک دن میں132ملی میٹر بارش ہوئی، کہا گیا کہ سارے افسران عید پر گھروں کو چلے گئے، ایڈمنسٹریٹر، کمشنر سمیت تمام افسران کراچی میں ہی موجود تھے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایمرجنسی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے بتایا کہ وہ شہر کا دورہ کرکے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود بھی اکیلے دورہ کیا ہےجن علاقوں سے پانی نکل گیا ہے لیکن کیچڑ موجود ہے وہاں سویپر یا مزدور لگا کر کیچڑ صاف کرائیں، ٹاور، این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور انڈرپاسز سے پانی نکال دیا گیا ہے، کھارادر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جن جگہوں پر نکاسی آب کی لائنیں بند ہیں وہاں واٹر بورڈ کی اضافی فورس لگا کر لائنیں کھلوائیں، سیکریٹریٹ، ہائی کورٹ، انڈرپاسز کا کیچڑ صاف کریں میں دورہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کل سے بارش کے نئے اسپیل کا بتایا گیا ہے، جن علاقوں میں بارش سے مسائل ہوئے وہاں مشینری اور عملہ تعینات کریں۔

چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے کہا کہ ای بی ایم کازوے کو ٹھیک کیا گیا ہے اب گاڑیاں چل رہی ہیں، کورنگی کراسنگ کاز وے پر کام ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو 15 پمپ موجود ہیں وہ فورا لگائیں، یہ پمپس شاہین کمپلیکس، قیوم آباد، اردو یونیورسٹی پر اور دیگر ضروری مقامات پر لگائیں۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن، امتیاز شیخ، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، کمشنر کراچی اقبال میمن، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، اسپشل سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری رہیبلی ٹیشن آصف میمن، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنا اور دیگر نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان پر تنقید کرنے والی سعودی شہزادی پر بیماری کے باوجود باہر جانے پر پابندی!

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:   وائٹ ہاؤس کو بھیجے گئے ایک پیغام میں شہزادی بسمہ

رفح کی جارحیت نے تمام جھوٹے نقاب نوچ دیے:سید حسن نصرالله

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی والدہ مرحومہ کی

کیا امریکی فوج عراق سے جا رہی ہے؟

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: روئٹرز خبر رساں ادارے نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے

امریکہ کی جانب سے تحریرالشام کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالے جانے کا امکان

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو

سوڈان میں سعودی عرب اور امارات مخالف مظاہرے

?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:ہزاروں سوڈانی باشندوں نے خرطوم میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر

بحرین میں صہیونی افسر کی موجودگی اسرائیل کے مفاد میں

?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:  عبرانی میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات سے اسرائیل کی خارجہ پالیسی ناکام: لائبرمین

?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ ایویگڈور لائبرمین نے منگل کے

تائیوان میں معاملے میں چین کا ایک بار پھر امریکہ کو انتباہ

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:چین نے امریکی میڈیا پر دھوکہ دھی کا الزام عائد کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے