مذہبی ہم آہنگی، قومی بیانیہ کی تشکیل کےلئے قومی پیغام امن کمیٹی تشکیل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مذہبی ہم آہنگی، قومی بیانیہ کی تشکیل کےلئے قومی پیغام امن کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے این پی اے سی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹی قومی کمیٹی برائے تشکیل بیانیہ کی ذیلی کمیٹی ہوگی۔ کمیٹی انتہاپسندی، دہشتگردی کے خاتمے، نفرت انگیز تقاریر پرمتفقہ بیانیہ مرتب کرے گی، کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں جیدعلما کرام، مشائخ، اقلیتوں کے نمائندگان، متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ میں تفصیلی ضوابط کارمرتب کرے گی۔

ٹی او آرز کو نیشنل کمیٹی آن نیریٹو بلڈنگ کی منظوری کےلئے پیش کیاجائے گا، ٹی او آرزکونیشنل کمیٹی آن نیریٹوبلڈنگ کی منظوری کےلئے پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی کے اراکین میں سینیٹر حافظ عبدالکریم، مفتی عبدالرحیم، علامہ عارف حسین واحدی، پیر نقیب الرحمان، علامہ محمد حسین اکبر، ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی شامل ہیں۔ مولانا طاہر محمود اشرفی (کوآرڈینیٹر این پی اے سی)، مولانا طیب پنج پیری، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

کمیٹی میں اقلیتوں کی نمائندگی بشپ آزاد مارشل، راجیش کمار ہرداسانی اور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کریں گے۔ صوبائی و علاقائی پیغام امن کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹرز، منظور شدہ مدارس بورڈز کے نمائندگان، وزارت داخلہ اور وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیمات (ڈی جی آر ای) بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ بطور سیکریٹری کمیٹی خدمات انجام دیں گے، کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ میں تفصیلی ضوابط کار (ٹی او آرز) مرتب کرے گی، ٹی او آرز کو نیشنل کمیٹی آن نیریٹو بلڈنگ کی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

 

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کے ادارے این آر ڈبلیو اے کے ہیڈکوارٹر پر حملہ ایک المناک جرم ہے: عرب پارلیمنٹ کے صدر

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں فلسطینی پناہ گزینوں

نیتن یاہو پر گرفتاری کا خوف طاری

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بعض عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو نے

امریکہ کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف ملک گیر مظاہرے

?️ 18 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکہ کے مختلف شہروں میں بادشاہوں کو نہیں کے عنوان

اسرائیلی وزیر خارجہ فلسطینی ریاست کے قیام سے خوفزدہ 

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون ساعر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس

حالیہ اسکینڈل نے اسرائیل کو لرزہ براندام کر دیا ہے: صہیونی میڈیا

?️ 9 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی ریاست میں ایران کے لیے جاسوسی کے اسکینڈل کو ایک

امریکہ نے چین،جاپان اور بھارت سے تیل کے ذخائر چھوڑنے کا مطالبہ کیا

?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: رائٹرز نے بائیڈن کی درخواست کو غیر معمولی قرار دیتے

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی، پاکستان کی قرارداد پر اقوام متحدہ میں بحث ہو گی

?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں جمعے

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد 🙁سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے