?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایک جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد حکومتی نمائندوں سے مذاکرات میں مصروف ہے لیکن دوسری جانب پارٹی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کا عام انتخابات کے انعقاد کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی چیئر میں عمران خان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے زمان پارک کے باہر بیٹھے کارکنوں سے خطاب کیا۔
عمران خان نے کہا کہ ’اگر حکومت ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کروانا چاہتی ہے تو اسے اگلے ہفتے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’حکومت دراصل لندن پلان کی ضمانتوں پر عمل درآمد کا انتظار کر رہی ہے جس کے تحت مجھے قید یا قتل کردیا جائے گا اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے خلاف تمام مقدمات ختم کردیے جائیں گے‘۔
حکمرانوں کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے سوال کیا کہ یہ لوگ اُس وقت کون سی جادو کی چھڑی لہرائیں گے اور حالات ٹھیک کردیں گے؟
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’حکمران اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں کہ انتخابات سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئینِ پاکستان کے مطابق نہ ہوں‘۔
پی ٹی آئی سربراہ نے نواز شریف کے خلاف کیسز بند کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مطالبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کس قانون کے تحت ہوگا، نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی اور وہ جھوٹ بول کر مفرور ہیں، جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر وزیراعظم شہباز شریف کو بھی نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔
مستقبل قریب میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے تجویز پیش کی کہ ’انتخابات کے انعقاد اور نئی حکومت کی تشکیل تک مجھے اور نواز شریف کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے ملک سے بھاگ جائیں گے کیونکہ ان کی جائیدادیں، کاروبار، علاج معالجہ اور خریداری بیرون ملک ہے۔
عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ حکمران لوٹی ہوئی دولت اور سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دیا گیا این آر او-2 بچانے کے لیے عوام کو ووٹ ڈالنے اور اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے بنیادی حق سے محروم کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں پر تشدد میں اضافہ کر دیا ہے، وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کا منصوبہ بنا کر مجھے خاموش کرانے کی کوشش کی جس کے بعد جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ایسا ایک اور منصوبہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران انتخابات کے انعقاد سے صرف اس لیے خوف زدہ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہم عوام کے ووٹوں سے جیتیں گے اور پھر ان کی لوٹ مار کا احتساب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صرف 7 سے آٹھ افراد 8 کا ایک گروہ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے، کیا بااختیار قوتیں یہ نہیں دیکھ رہیں کہ پاکستان تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکمرانوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی تو پوری قوم آئین اور عدالت عظمیٰ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور نمائندوں کے انتخاب اور ووٹ کے بنیادی حق کے حصول کے لیے پرامن طریقے سے سڑکوں پر نکلے گی۔


مشہور خبریں۔
مزاحمتی تحریک کی سائٹوں کو بند کرنے کا امریکہ کا مقصد
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اسٹریٹجسٹ نے مزاحمتی تحریک کے محور سے تعلق رکھنے
جون
حلقہ بندیوں سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں تاخیر کرنے
دسمبر
صیہونیوں میں یمنی فورسز کا خوف وہراس
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر یمنی افواج
جنوری
الخلیل میں صیہونیوں کی خود کشی؛ اسرائیلی لڑکی کا ہوا قتل
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج صبح غزہ کی پٹی پر
مئی
کشمیریوں کو گزشتہ 76 برس سے شدید بھارتی مظالم اور سیاسی ناانصافیوں کا سامنا ہے، حریت کانفرنس
?️ 21 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو سے ملاقات کے لیے عون پر امریکی دباؤ
?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں: ایک عرب سفارتی ذرائع نے المیادین کو بتایا ہے
مئی
خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات
?️ 17 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے فتنۃ الخوارج سے
نومبر
روس نے مغربی الزامات کے باوجود کیوبا اور ایران کی حمایت کی
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:روس کے وزارت خارجہ کی ترجیخ ماریا زاخارووا نے ایک
فروری