?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحاد کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 218 تھی جس میں مسلم لیگ (ن) کے 110، پیپلز پارٹی کے 70، ایم کیو ایم کے 22 اور مسلم لیگ (ق) کے 5 ارکان شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اپ ڈیٹ کی گئی جماعتی پوزیشن کے مطابق اپوزیشن کے ارکان کی مجموعی تعداد 100 ہے جس میں سنی اتحاد کونسل کے 80، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ 8 آزاد امیدوار اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 8 ارکان شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو 15، پیپلز پارٹی کو 4 اور جے یو آئی (ف) کو 3 اضافی نشستیں مل گئیں، اس طرح اب قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 125، پیپلز پارٹی کے 74 اور جے یو آئی (ف) کی 11 ہو گئی ہے۔
ان اضافی نشستوں کے ساتھ حکومتی اتحاد نے 336 رکنی ایوان میں 237 نشستیں حاصل کر لی ہیں جو دو تہائی اکثریت (224 نشستیں) سے زیادہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا کے اساتذہ کی مراعات کے خلاف مشترکہ درخواست خارج
?️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے
دسمبر
وہ سپرسونک میزائل جس نے خطے کی مساوات کو بگاڑ دیا
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کی جانب سے کل صبح 2000 کلومیٹر
ستمبر
عمران خان کا سپریم کورٹ سے آئین و قانون کی ’کھلی خلاف ورزی‘ پر نوٹس لینے کا مطالبہ
?️ 10 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں رات گئے وفاقی حکومت کے اعلامیے پر گورنر عمر
مئی
فرانس کے آئندہ صدارتی انتخابات اور میکرون کے مشرق وسطی کے دورے
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی صدر کے مشرق وسطیٰ کے متواتر دورے مشرق وسطیٰ میں
دسمبر
عراقی وزیراعظم نے ملک میں مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے جو اس وقت
ستمبر
یمن پر اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر نے ایک رپورٹ میں
اکتوبر
سانحہ مری : اتحادی جماعتیں بھی حکومت کے خلاف ہو گئیں
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اپوزیشن جماعتوں اور عوام نے تو سانحہ مری
جنوری
نابلس حملے پر جہاد اسلامی کا شدید ردعمل
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے اعلان کیا کہ صیہونی غاصب
اگست