🗓️
مری (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات میں اگلے ہفتے دوبارہ برف باری اور خراب موسم کی پیش گوئی کی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات سے جمعرات کے دوران مری،گلیات،ناران،چترال،دیر،سوات،گلگت بلتستان اور وادی نیلم میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ برفباری کے امکان کے پیش نظر پی ڈی ایم اے خیبرپختونخواہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے اور لنک روڈزکی بحالی کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلاڈینگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے منگل سے بدھ تک دیر،مالاکنڈ،ہزارہ،سوات،کوہستان،بلتستان اور کشمیرمیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ان علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی اوراسلام آباد سمیت لاہور،گجرات،ناروال،نوشہرہ،پشاور،باجوڑ، وزیرستان، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد،صوابی اور مردان میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ منگل سے بدھ تک کوئٹہ، زیارت،پشین،ژوب،قلعہ عبداللہ،کوہلو اور بارکھان میں بارش و برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ بارشیں گندم کی فصلوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافے کا امکان
🗓️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے
فروری
غزہ کی نسل کشی میں مغرب کا اسکینڈل
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:خبری ذرائع اور سوشل نیٹ ورکس نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
ہانیہ عامر اور میرب علی کا دلچسپ موازنہ
🗓️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماڈل و
دسمبر
رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت افریقہ کو ملا 370 رنز کا ہدف
🗓️ 7 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے
فروری
افغانستان سے امریکی انخلا پر اسرائیل کی مختلف تشویش
🗓️ 25 اگست 2021سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان سے امریکی انخلا پر
اگست
اسلامی امت کے مقابلہ میں ایران کا مؤقف
🗓️ 4 جون 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ کے رہنما نے یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ
جون
پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے
🗓️ 1 فروری 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکے کی تفتیشی ٹیم نے انکشاف کیا
فروری
برازیل کے صدر کا فلسطینی قوم کے بارے میں مؤقف
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: برازیل کے صدر نے فلسطین کے لیے اپنے ملک کی
اکتوبر