?️
لاہور: (سچ خبریں) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی نیب انکوائری کی نقول فراہمی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور محمد خان بھٹی کے وکلا نے نیب انکوائری کی نقول فراہم کرنے کے لیے درخواست دائر کی۔
ملزمان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ فرد جرم عائد نہ کی جائے، انکوئری کی رپورٹ فراہم کی جائے۔
احتساب عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نقول فراہم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات میں تعمیراتی ٹھیکوں میں کرپشن و کک بیکس کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد نیب نے 2 دسمبر کو ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کر دیا تھا۔
نیب لاہور کی جانب سے دائر ریفرنس میں پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے ریفرنس کے مطابق 74 کروڑ 45 لاکھ روپے کے کک بیکس حاصل کیے، پرویز الہٰی سمیت 14 ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس کے مندرجات ’ڈان نیوز‘ نے حاصل کر لیے۔
ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ہیں، پرویز الہٰی نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کک بیکس اور رشوت وصول کی۔
9 جنوری کو لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کے شریک ملزم آصف محمود کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہارتشویش
?️ 16 اپریل 2024ملک کی عسکری قیادت نے کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں
اپریل
تل ابیب کی ریاستی دہشتگردی پیجر جو بم بن گئے
?️ 18 ستمبر 2025تل ابیب کی ریاستی دہشتگردی پیجر جو بم بن گئے لبنان میں
ستمبر
خیانتکاروں کی تربیت کے لیے 45 روزہ مشن پر اماراتی افسران غزہ روانہ: یمنی سکیورٹی ذرائع
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:اماراتی افسران شبوہ اور الریان سے غزہ بھیجے گئے ہیں تاکہ
اکتوبر
اسرائیل قیدیوں کو رہا کرنے میں ناکام
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: قسام بٹالین کے فوجی اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی میں
ستمبر
الیکشن کمیشن نے حکومتی دباو کو مسترد کر دیا
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ
نومبر
برکینا فاسو میں بغاوت پھر ناکام
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: برکینا فاسو کے فوجی حکام نے کہا کہ برکینا فاسو
ستمبر
گرین لائن کراچی کی سڑکوں پر آگئی
?️ 25 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) شہر قائد کے رہائشیوں کا طویل انتظار ختم ہوا، شہر
دسمبر
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد گرفتار
?️ 2 مئی 2023خیبر پختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے
مئی