?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ماسکو میں ایس سی او سربراہان حکومت کونسل کا چوبیسواں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چین، ازبکستان اور تاجکستان کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں۔ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کی ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا گیا ۔ اسحاق ڈار کی کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین عبدالبیگ قاسم علیوف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی تعاون اور ایس سی او کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعاون کے مزید فروغ اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم کی روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے کرغز رہنما کوایس ای او سربراہان حکومت کونسل کی سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اسحاق ڈار کی تاجک وزیراعظم خیر رسول زادہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
برکس ممبران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: روس کے شہر نزنی نووگوروڈ میں پہلے دن کے اختتام پر
جون
حکومت کی معاشی ٹیم ناکام نظر آرہی ہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم
اگست
حکومتی وفد کی چوہدری برادران سے ملاقات
?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتی وفد پیر کو چوہدری برادران کی رہائش گاہ ملاقات
مارچ
لاہور ہائی کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور
?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) ٹی وی پروگرام میں مبینہ طور پر عدلیہ کو تنقید
اپریل
سعودی اتحاد نے یمنی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام
مئی
صبا قمر سے متعلق دعوے پر تنقید، نعیم حنیف نے خاموشی توڑ دی
?️ 11 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صحافی نعیم حنیف نے صبا قمر سے متعلق دیے
نومبر
مغربی ممالک نے یوکرین کی کتنی امداد کی
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز ایک انٹرویو میں
اگست
ناراض بلوچ کی اصطلاح دہشت گردی کو جواز دینے کیلئے متعارف کرائی گئی: سرفراز بگٹی
?️ 14 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر
اکتوبر