ماحول کی بہتری کیلئے انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمٰن

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ماحول کی بہتری کیلئے اگر انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرارداد ہمارے مؤقف کی تائید ہے، ملک میں الیکشن کا ماحول ہی نہیں اور جلسوں میں نہیں جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے جلسوں میں شرکت پر لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے اور ماحول کو اس قابل بنایا جائے کہ ووٹر کے پاس جا سکیں۔

تاہم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہر صورت انتخابات مسلط کیے جاتے ہیں تو ہم الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغانستان کا دورہ جے یو آئی کا ہے ریاست کا دورہ نہیں، امارت اسلامیہ نے مجھے دورے کی دعوت دی، ہم نے پاکستان کی حکومت کو دورے کی دعوت سے آگاہ کیا جس کے بعد وزارت خارجہ میں ہمیں افغانستان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی واحد پارٹی ہے جس نے امارت اسلامیہ کی حمایت کی تھی، جبکہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری اور استحکام لائے گا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان پڑوسی ہیں اور پڑوسی بدلے نہیں جاتے جبکہ وہ جنگجو نہیں ہیں اور مذاکرات اور مصالحت پر یقین رکھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ لفظ صرف ایک پارٹی کے لیے استعمال ہو رہا ہے، کل بھی لاڈلا ایک ہی تھا آج بھی ایک ہی ہے اور اسے سپورٹ کیا جارہا ہے، جبکہ پانی کھیت تک نہیں لے جایا جارہا بلکہ کھیت پانی تک لے جایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات اور شدید سردی کے باعث الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کرتے آرہے ہیں۔

جمعہ کو سینیٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی جسے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کیا تھا، جس میں صرف 15 قانون ساز موجود تھے، جس میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی غزہ میں فوجی اڈے بنانے اور حائل زون قائم کرنے میں مصروف

🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی اڈے بنانے

سعودی عرب نے کھیل کے بہانے اپنے گناہوں کو چھپانے کے لیئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری شروع کردی

🗓️ 30 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے ملک بھر میں ہونے والی انسانی

قیدیوں کی رہائی کے بارے میں قطر کے ساتھ سلیوان کی گفتگو

🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ سلیوان

ڈی چوک احتجاج کیس: گرفتار 17 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

🗓️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی

وزیر خارجہ کا  کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

🗓️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کے حق خود

پیوٹن نیویارک کیوں نہیں جائیں گے؟

🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: کریملن کے سرکاری ترجمان، دمتری پیسکوف نے اس کی وجہ

ابھی بھی فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ جاری

🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے پیر کے روز ایک بیان

صیہونی انٹیلی جنس سروسز پر حزب اللہ کا میزائلی حملہ

🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ٹیپے کوبرا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے