لیگی رہنماؤں میں قیادت کے لئے رسہ کشی چل رہی ہے: اسدعمر

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

?️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ میں قیادت کے لئے رسہ کشی چل رہی ہے، ایک طرف مریم نواز ہیں تو دوسری طرف شہباز شریف ہیں۔دونوں کی سیاست کی اپروچ میں بہت واضح فرق ہے،  مجھے نہیں معلوم مسلم لیگ ن کے چار لوگ ملے ہیں یا نہیں ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کے لیے رسہ کشی چل رہی ہے ،ایک طرف مریم نواز ہیں تو دوسری طرف شہباز شریف ہیں۔دونوں کی سیاست کی اپروچ میں بہت واضح فرق ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کسی گروپ کی ٹسل نہیں چل رہی ہے، پہلے پارٹی کے اندر گروپس کی آپس میں چپکلش کی خبریں آتی تھی اب وہ بھی نہیں آتی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کا متبادل کوئی نہیں ،کسی کو شک ہے تو زور آزمائی کر لے۔تحریک انصاف کا 99 فیصد ووٹ عمران خان کے نام آتا ہے۔

قبل ازیں ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال معیشت کی شرح نمو 5.13 فیصد زیادہ تھی جو گزشتہ 14 سال کی بلند ترین سطح پرہے اسی لئے پاکستان واحد ملک ہے جو کورونا کی کارکردگی میں دنیا میں پہلی تین پوزیشن میں ٹاپ تھری نمبرزمیں شامل ہے کورونا سے دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئیں مگر دوسری جانب پاکستان کی معیشت حکومت کی کووڈ سے مقابلہ کیلئے حکمت عملی سے انتہائی بہترین رہی۔

انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک طرف کورونا سے دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئیں مگر دوسری جانب پاکستان کی معیشت حکومت کی کو وڈ سے مقابلہ کیلئے تشکیل دی گئی حکمت عملی سے انتہائی بہترین رہی جس سے نہ صرف ہمارا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا بلکہ ہماری شرح نمو بھی تیزی سے ترقی کرتی معیشت کے طور پر سامنے آئی جو عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔

انہو ں نے کہاکہ دنیا کے ممالک نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے جہاں کورونا کا مثالی طریقے سے مقابلہ اور اس کے نقصانات کو کم سے کم کیا وہیں ہر شعبہ میں ترقی بھی جاری رکھی یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال گندم کی پیداوار کا جو تخمینہ 27.3ملین ٹن لگایا گیا تھا اس کے برعکس 27.5ملین ٹن پیداوار حاصل ہو ئی۔دوسری جانب جو شرح نمو پہلے 9.29فیصد تھی وہ بھی صنعتی ترقی سے بڑھ کر 15.27فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پراکسی وار سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا

?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: مشرقی بحیرہ روم کا تنازعہ اور اس مسئلے کو حل

اس وقت ہماری سیاست عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہے۔چوہدری شجاعت

?️ 10 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)سیاست دانوں کی لیک ہونے والی آڈیوز اور ویڈیوز کے منظر

تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسر: ٹرمپ جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا؛ اسرائیل نے امریکہ کو تنازع میں ڈال دیا

?️ 20 اپریل 2026  سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی میں امریکن اسٹڈیز پروگرام کے سربراہ

مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے تیار ہوں، وزیراعظم کی تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش

?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو پارلیمانی

ناسا کی ٹیم کے ساتھ باربی ڈول بھی خلا کا سفر کرے گی

?️ 21 مارچ 2021ماسکو(سچ خبریں) لڑکیوں کی پسندیدہ اور دلعزیز باربی ڈول کو بھی ناسا

ایران کے سوال کا جواب دو؛روس کا یوکرین سے خطاب

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ یوکرین نے

امریکہ سے مایوسی کے بعد خلیجی ممالک نئے سکیورٹی نظام کی تلاش میں

?️ 17 ستمبر 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد

فلسطینی مجاہدین صیہونیوں کو خوب سبق سکھا رہے ہیں

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے صیہونی حکومت کے ہتھیاروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے