لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمان میں آنے پر عمر ایوب کو سراہتا ہوں، وزیر قانون

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمان میں آنے کو ترجیح دینے پر عمر ایوب کو سراہتا ہوں،اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے فلور پر آکر بات شروع کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو ایوان میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ اچھا ہوا کہ انہوں پارلیمانی جمہوریت کے حسن میں اضافہ کرتے ہوئے لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمان میں آنے کو ترجیح دی اور یہاں پر بات کرنا شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ بھی اسی چیز کا دیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی بات سنیں اور سمجھائیں، یہاں بات زیادہ بہتر طریقے سے پہنچتی ہے کیونکہ باہر تو دونوں طرف سے غلیلیں چل رہی ہوتی ہیں اور بہت کچھ ہورہا ہوتا ہے اور یہاں ہم منطق سے بات کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شاید نیت دنوں کی یہی ہوتی ہے کہ پاکستان آگے بڑھے، پاکستان کے عوام کا بھلا ہو، پاکستان ترقی کرے، خوشحالی میں جائے اور اس میں ظاہر ہے کبھی اختلاف ہوتا ہے اور کبھی اتفاق ہوجاتا ہے، میری یہ دعا ہے کہ زیادہ باتوں پر اتفاق ہوا کرے۔

وزیر قانون نے اپوزیشن لیڈر کی تصحیح کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی اور دیگر انڈیکس حکومتی فریم ورک میں تیار نہیں ہوتے، آپ ہی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر اسٹیٹ بینک کو ری اسٹرکچر کیا اور مکمل خودمختاری دے دی، اب یہ ساری چیزیں اسی فریم ورک کے تحت ہوئی ہیں اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح نیچے گئی ہے اور ایک ہندسے میں آئی ہے تو شرح سود بھی آج 23 فیصد سے 15 فیصد پر آگئی ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ یہ مزید نیچے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے فلور پر آکر بات شروع کرنا قابل تحسین اقدام ہے، اسی سے چیزیں آگے بڑھیں گی اور پاکستان کے عوام کو بہتری نظر آئے گی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالے؛ سنوار کا غزہ پر غلبہ

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر عبرانی ذرائع

خواتین کو امریکی لیبر مارکیٹ چھوڑنے پر مجبور / 309،000 خواتین بے روزگار ہو گئیں

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیشنل سینٹر فار ویمن رائٹس کے فراہم کردہ اعداد و شمار

جیسا ہم کہہ رہے ہیں ویسا کرؤ ورنہ پابندیاں لگا دیں گے؛فرانس کی لبنان کو دھمکی

?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:لبنان کے دورے پر آئے فرانسیسی وزیر تجارت نے بیروت کے

عراقی وزیر اعظم کا دورۂ ایران؛اغراض و مقاصد

?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن اور کویت کے دورے کے بعد عراقی وزیر اعظم محمد

’کیا مقدمہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے؟‘ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فیصلہ چیلنج کردیا

?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے

متحدہ عرب امارات کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے

عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں بہتر استعفی دے دیں

?️ 30 جنوری 2021عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں بہتر

عید کی چھٹیوں کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا

?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے