لسیکو میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیلئے خصوصی ڈیسک قائم

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی ڈیسک قائم کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈیسک میں پولیس، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، رینجرز، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نمائندے شامل ہوں گے، خصوصی ڈیسک 2 سال کے لیے قائم کی گئی ہے۔

لیسکو کے چیف شاہد حیدر نے کہا ہے کہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوری بہتر کرنے سے کمپنی کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا، چوری روکنے اور وصولی کے لیے ڈسکو سپورٹ یونٹ قائم کر دیا ہے جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی معاونت حاصل ہوگی۔

شاہد حیدر کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ، پاکپتن اور قصور حساس علاقوں میں شامل ہیں جبکہ سرکاری محکموں سے واجبات وصولی کے نوٹسز بھی بھجوا دیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کا نظام فرسودہ ہے، اسے مزید جدت دے رہے ہیں، ہمارے پاس وافر ٹرانسفارمرز میٹرز موجود ہیں۔

لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ بجلی کا نظام فرسودہ ہے اسے جدت دے رہے ہیں، لاہور میں 83 ہزار نئے کنکشن میٹر ایک سے دو ماہ میں لگائے جائیں گے، اس وقت کمپنی میں سیاسی مداخلت نہ ہونے کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے تقریباً 6 ماہ بعد بجلی چوری کی روک تھام، ریکوری میں بہتری اور آپریشنل استعداد کار میں اضافے کے لیے سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں انٹیلی جنس، انویسٹی گیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔

دو روز قبل ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن نے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے لیے ڈسکو سپورٹ یونٹ (ڈی ایس یو) تشکیل دے دیا ہے، جو طویل سیاسی اور بیوروکریٹک مزاحمت کے بعد سندھ میں اس طرح کا پہلا اقدام ہے، یہ یونٹ دو سال تک قائم رہے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ سیپکو کے سی ای او اور سول آرمڈ فورسز کے سیکٹر کمانڈر بالترتیب ڈی ایس یو کے ڈائریکٹر اور شریک ڈائریکٹر ہوں گے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے گریڈ 18 اور 19 کے افسران اور کمشنر کے نامزد کردہ گریڈ 18 کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) افسران ڈی ایس یو کے رکن ہوں گے۔

اس کے علاوہ، ڈی ایس یوز کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سکھر سروس کے دائرہ اختیار میں ہر ڈویژن یا رینج سے گریڈ 18 کے انتظامی اور پولیس افسران کو متعلقہ کمشنرز یا ڈی آئی جیز کی کلیئرنس کے ساتھ شریک کریں۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال جولائی میں تمام ڈسکوز میں ڈی ایس یوز کے قیام کی منظوری دی تھی جس کا آغاز ملتان اور سکھر سے ہوا تھا اور پھر بجلی چوری اور ناقص وصولیوں کے خلاف مہم میں پاور ڈویژن کی مدد کے لیے بتدریج دیگر بجلی کمپنیوں کو منتقل کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

نتن یاہو خون کا پیاسا ہے: حماس

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین

تیونس سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، ترکی اور قطر کے درمیان مقابلہ کا نیا میدان

?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:تیونس کی حالیہ سیاسی صورتحال نے ایک بار پھراس ملک کو

فلسطینی وزارت صحت کا اقوام متحدہ کو میمورنڈم

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینیوں نے متعدد نرسوں، طبی عملے اور طبی خدمات کی شرکت

کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو انتہائی زہریلی جگہ قرار دے دیا

?️ 7 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ

کیا یمن می سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اتحاد ہے؟

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک سینئر رکن نے

20% اسرائیلی نوجوان خودکشی کی طرف مائل ہیں: صہیونی میڈیا

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا والا نے مزید کہا کہ 44% اسرائیلی نوجوان مسلسل

حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے نتائج 

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:حیفا میونسپلٹی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ عینات کلش نے اسرائیل کو

کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، 4200 سے زائد کیسز رپورٹ

?️ 9 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے