?️
اسلام آباد(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ریور راوی منصوبے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عہدیداران نے منصوبے کے لیے اراضی حاصل کرنے میں قانون پر عمل درآمد نہیں کیا۔جسٹس شاہد کریم، وقار اے شیخ اور شیراز ذکا مشتمل تین رکنی بینچ نے ریور راوی سے متعلق درخواستوں پر اوپن کورٹ میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ریور راوی منصوبے کے لیے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے بلکہ ماسٹر پلان مقامی حکومت کے تعاون کے بغیر بنایا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ روڈا کا ترمیمی آرڈیننس غیر قانونی ہے، زرعی اراضی صرف قانونی طور پر ہی حاصل کی جا سکتی ہے، مذکورہ منصوبے میں 1894ء کے قانون کیخلاف ورزی کرتے ہوئے زمین حاصل کی گئی۔عدالت نے دفعہ 4 کا اراضی ایکوائرمنٹ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور اور شیخوپورہ کے کلکٹر زمین کرنے کے لیے قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔
عدالت نے راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کو پنجاب حکومت سے لیا گیا قرضہ واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے راوی اربن منصوبہ غیر قانونی قرار دے دیا۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے 15 ستمبر 2020کو راوی ریور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
بعدازاں دسمبر 2020 میں سول سوسائٹی، ماہرین قانون اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیاتھا کیونکہ وہ روڈا ایکٹ 2020 کو آئین پاکستان میں بیان کیے گئے شہریوں کے بنیادی حقوق سے متصادم قرار دیتے ہیں۔
اس حوالے سے لاہور کنزرویشن سوسائٹی سیکریٹری (انفارمیشن) ڈاکٹر اعجاز انور نے ڈان سے گفتگو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دریائے راوی کے ساتھ لاہور میں اتنے بڑے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے اتھارٹی کو اس طرح کے انتہائی درجے کے اختیارات دینے پر مجھے حیرانی ہوئی، یہ ہمارے آئین کی صریح خلاف ورزی ہے جو ہم شہریوں کو مختلف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ عدلیہ اس طرح کے قوانین کا نوٹس لیں جو آئین سے متصادم ہیں۔2 جنوری 2021 کو لاہور ہائی کورٹ نے انوائرمنٹ امپیکٹ اسیسمنٹ کے بغیر راوی ریور اربن پروجیکٹ کو تعمیر کرنے سے روک دیا تھا۔
درخواست پر سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اپنایا کہ راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات سے متعلق محکمہ تحفظ ماحول سے رپورٹ مانگی گئی تھی۔
عدالت نے راوی ریور اربن پروجیکٹ کو محکمہ تحفظ ماحول کی منظوری سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کے مکمل جائزے اور منظوری کے بعد راوی ریور اربن پروجیکٹ پر کام کیا جائے۔
جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ محکمہ تحفظ ماحول کی منظوری اور ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لیے بغیر راوی ریور پروجیکٹ پر کوئی کام شروع نہ کیا جائے۔علاوہ ازیں 20 مارچ 2021 کو مذکورہ منصوبے پر راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے چیئرمین راشد عزیز نے مبینہ طور پر حکومتی رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر استعفی دے دیا تھا۔
اس حوالے سے روڈا سے وابستہ ایک عہدیدار نے بتایا کہ راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے حکومتی رویے سے دلبرداشتہ ہوکر استعفی دیا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کچھ روز قبل ہی چیئرمین کے اوپرچیف ایگزیکٹو کا عہدہ تشکیل دیا تھا اور عبوری چیف ایگزیکٹو کی تقرری بھی کر دی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے چیئرمین راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی تنخواہ بھی بند کردی تھی۔دوسری جانب راشد عزیز نے پیش کردہ استعفیٰ میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔
افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ہم آئندہ تین برس تیزی سے کام کریں گے اور دہائیوں تک یہ منصوبہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے مذکورہ منصوبہ ملک کی ماحولیاتی اور معاشرتی ضرورت کو پورا کرنے والا قرار دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کا اپریل 2023 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
?️ 1 دسمبر 2022پنجاب:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی
دسمبر
حکومتی بچت سے حاصل رقم موجودہ حالات میں عوامی ریلیف کیلئے استعمال ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 14 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت حکومتی بچت
مارچ
آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 2 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں امیدوار
فروری
کے پی حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 17 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا رہنما پی ٹی آئی
فروری
عین الاسد میں امریکیوں کی مشکوک نقل و حرکت
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک میں امریکی مشکوک نقل
ستمبر
خطے کی اقوام فلسطین کو نہیں بھولی ہیں: ہارٹز کا اعتراف
?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں: عبرانی اخبار ہارٹز کے ایک تجزیہ کار نے اپنے مضمون
ستمبر
ریاض اجلاس سے قبل شام کی عرب لیگ میں واپسی کا امکان
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 19 مئی کو
مئی
عراق میں موساد کی جاسوس گرفتار؛ کیسے اور کیوں آئی؟
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے موساد کے جاسوس کے مشن
جولائی