لاہور میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں

فوج

?️

لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں ان مقامات میں دبئی چوک،کھاڑک، لیاقت چوک، گلشن راوی، ڈبل سڑکاں اور سمن آباد جانب یتیم خانہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اس کے علاوہ بابو صابو جانب موٹروے، شاہدرہ چوک، سگیاں پُل اورپرانا روای پُل، مون مارکیٹ جانب اسکیم موڑ اوربجلی گھر کی جانب اسکیم موڑ ، ضلع کچہری جانب سگیاں، داتا دربار اور پیر مکی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ لاہور پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہر کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک سے متعلق معلومات کے لیے 15 پر کال کریں۔

خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے دھرنے کی وجہ سے لاہور میں صورتحال بگڑی۔ گذشتہ رات لاہور میں مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا ہے جس سے 2 اہلکارشہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اور کانسٹبل خالد جاوید شامل ہیں، خالد جاوید چوکی میئو گارڈن جبکہ ایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا۔ ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم بھی پھینکے۔ پولیس نے مظاہرین کو توڑ پھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر روکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے ڈنڈوں کا استعمال اورپتھراؤ کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

اندرون شہر بیشتر راستے بند کردیے گئے ہیں، سکستھ روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کردیا گیا ہے، فیض آباد اوجڑی کیمپ کی روڈ کو بھی بند کرکے سیل کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک بند کر دی گئی ہے، سڑکیں بلاک ہونے سے لوگوں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن میں پانچ برطانوی جاسوسوں کو سزائے موت

?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:یمن کے دار الحکومت صنعا کی ضلعی فوجداری عدالت نے برطانوی

دار الارقم اسکول پر اسرائیلی بمباری پر حماس کا شدید ردعمل

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے دار الارقم اسکول

یمن کو سعودی صیہونی مشترکہ سازشوں کا سامنا

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے ملک

ایران کے اسرائیل پر حملے نے کیا ثابت کیا؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: ایک عراقی قلمکار اور تجزیہ نگار نے کہا کہ ایرانی

نیتن یاہو کا غزہ میں خفیہ داخلہ ناکامی کی علامت 

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک باسم نعیم  نے صیہونی

انارکلی دھماکے میں گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد مزدور نکلے

?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے

وفاقی حکومت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام روابط ختم کر دیں، اسد قیصر کی تجویز

?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  کے مرکزی رہنما اسد قیصر

کیا امریکہ پاکستانی انتخابات کے بارے میں قرارداد پاس کر سکتا ہے؟

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے