لاہور: این سی سی آئی اے کے 6 افسران کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ، سوا 4 کروڑ روپے برآمد

?️

لاہور: (سچ خبریں) ضلع کچہری لاہورنے رشوت لینے کے مقدمے میں این سی سی ائی اے کے 6 افسران کا مزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، عدالت نے ملزمان کو 3 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ضلع کچہری لاہور کی عدالت میں این سی سی آئی اے افسران کے خلاف رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے 6 افسران کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے کے گرفتار افسران کا مزید 14 دن کا ریمانڈ مانگ لیا، ملزمان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کا پہلے ہی 3 دن کا ریمانڈ ہو چکا ہے، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے، ایف آئی اے نے رشوت لینے کے جوالزامات لگائے انکے ثبوت موجود نہیں۔

اس موقع پر ایف آئی اے نے ملزمان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرفتار افسران سے 4 کڑور 25 لاکھ 48 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ملزم علی رضا سے 70 لاکھ، ملزم زوار سے 9 لاکھ روپے جبکہ ملزم یاسر گجر سے 19 لاکھ ریکور کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ 48 ہزار جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سے ایک کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار ریکور کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے نےاین سی سی آئی اے کے گرفتار افسران کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات بھی شروع کر دیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمان کے اثاثہ جات چیک کرنے ہیں، اثاثہ جات کی تفصیلات کے لیے ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے، ملزمان کن کن کال سینٹرز سے پیسے لیتے رہے ہیں اسکی تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔

بعدازاں این سی سی آئی اے کے افسران کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں ملزمان کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے 3 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی قید عام قیدی سے بھی سخت ہے ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی، علیمہ خان

?️ 4 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ

غزہ بین الاقوامی قوانین کا قبرستان بن چکا ہے: پاکستان

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے اقوام متحدہ میں

صدر مملکت وزیراعظم اور آرمی چیف کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی قبضے، مقبوضہ کشمیر کی

لبنان میں سعودی سفیر کی نقل و حرکت

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کے انتخابات قریب آتے ہی سعودی سفیر نے لبنان کے

مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 2 فیصد بڑھ گئی

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مارچ میں 2.04 فیصد کے ساتھ ملک کی

ٹک ٹاک کا امریکا میں فروخت کا معاملہ طے نہ ہوسکا، پابندی میں ایک ہفتہ رہ گیا

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کی امریکی سروسز کی

وفاقی کابینہ اجلاس کی کہانی

?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا

کورونا کی تشویشناک صورتحال، مزید 157 افراد جاں بحق

?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد( سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ہے اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے