?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنزکے احاطے میں موجود افراد ووٹ ڈال سکیں گے۔
پولنگ کے دوران پنجاب میں کچھ مقامات پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
صوبائی اسمبلی کی نشست 139 شیخوپورہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا، مخالف کارکنوں نے ایک دوسرے کو مکےاور تھپڑ مارے جس کے باعث 3 افراد زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑاگورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گاؤں نظام پورڈاکاکے پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا، جھگڑا انتخابی کیمپ لگانےکی جگہ کی وجہ سے ہوا، 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جھگڑےکے بعد پولنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
ادھر این 119 میں بھی سنی اتحادکونسل اور ن لیگ کےکارکنوں میں جھگڑا ہوا، تصادم پولنگ اسٹیشن نمبر 171 لاہور کالج میں ہوا، کارکنان نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ کر گھسیٹا۔
پولیس اہلکار جھگڑا کرنے والےکارکنوں کو اپنے کیمپ میں لےگئے اور جھگڑا ختم کروا دیا۔
ادھر نارووال میں بھی سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں سر پر ڈنڈا لگنے سے لیگی کارکن محمد یوسف جاں بحق ہو گیا۔
قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا ایک حلقہ شامل ہے۔
صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے اس میں پنجاب اسمبلی کی 12،خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی درخواست پروفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسزاور فوج تعینات کرنےکی منظوری دے دی ہے ۔پولیس سکیورٹی کے پہلے، سول آرمڈ فورسز دوسرے جبکہ پاک فوج کے اہل کار تیسرے حصار میں فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب ضمنی انتخابات کے دوران بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت داخلہ ،حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم بادشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی میں شرکت کیلئے برطانیہ کا دورہ کریں گے
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم
اپریل
بائیڈن بھی ٹرمپ کے راستے پر گامزن
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا جوبائیڈن کی حکومت کی طرف سے صہیونی حکومت کی
جولائی
صیہونیوں کا انھیں گلے لگانے والوں کو ایک اور تحفہ
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت میں صیہونی آباد کاروں
مارچ
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد خواتین کے حقوق سلب ہوجائیں گے: امریکا
?️ 30 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان میں ذلت بھری ہار کے بعد ابھی بھی
اپریل
صیہونی حکومت کا یمن کو نشانہ بنانے کے لیے امارات اور سعودی عرب کا سہارہ لینے کی کوشش
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کی جانب سے صیہونی حکومت پر مؤثر حملوں
جنوری
وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلے پر امریکی صدر کی خاموشی پر کڑی تنقید کی
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارتِ خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش
ستمبر
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 3 روپے 38 پیسے مہنگا
?️ 9 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے
مارچ
تہران میں افغانستان کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے ساتھ
اکتوبر