?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں قومی شاہراہ کی بندش پر اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو خط ارسال کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صورتحال پر چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں قومی شاہراہ کی مسلسل 6 روزہ بندش سے مقامی تجارتی، انڈسٹری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سامان کی ترسیل میں تاخیر اور کنٹینرز کے بڑھتے ہوئے بیک لاگ کے باعث بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔
او آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ اس وقت سکھر کے قریب 3500 سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جن میں برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیا اور اہم صنعتی خام مال موجود ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سامان کی نقل و حرکت میں مکمل تعطل پہلے ہی مارکیٹ کی سپلائی متاثر کر رہا ہے، اور اب رسدکو خطرہ اور اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق قومی شاہراہ کی بندش سپلائی چین کو متاثر کررہی ہے، کراچی پورٹ پر خام مال کے پھنسنے کی وجہ سے ملک بھر کی صنعتوں کو بند ہونے کے خطرات کا سامنا ہے۔
او آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز ڈیلیوری ڈیڈ لائنز پوری نہ ہونے کے باعث اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کاعتماد کھو رہے ہیں جو مستقبل کے تجارتی معاہدوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتاہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال ملک میں صنعتی بندش، روزگار کے خاتمے اور طویل المدتی معاشی بحالی میں رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہے اور پاکستان کی تجارتی مرکز کے طورپر ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
او آئی سی سی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کی متعلقہ انتظامیہ اور حکومتِ پاکستان سنگین صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھاکر اشیا کی ترسیل بحال کریں۔
او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بلا تعطل تجارت مقامی تجارت کے فروغ اور برآمدی مسابقت اور معاشی استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق کے فیصلہ کن سیاسی دن
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:عراق میں سیاسی تعطل کو حل کرنے کے لیے سیاسی گروپوں
مئی
ہم یمنیوں کی استقامت کی تعریف کرتے ہیں: لبنانی وزیر
?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اطلاعات جارج قرداحی نے اپنے ایک
جولائی
اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں متوقع اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں 443 پوائنٹس کی کمی
?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کا روز مایوس کن
اگست
امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے صدر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفیق نے مختصر اور ہنگامہ
اگست
جج دھمکی کیس میں عدالت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم
?️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج دھمکی
ستمبر
نیتن یاہو کا غزہ میں خفیہ داخلہ ناکامی کی علامت
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک باسم نعیم نے صیہونی
نومبر
ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو غزہ کی جنگ سے دوگنا زیادہ نقصان ہوا: صہیونی مقام
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صہیونیستی میڈیا "کالکالیست” نے اسرائیلی ٹیکس اتھارٹی کے معاوضہ فنڈ
جون
اگر ہم خود آئینی مقدمے کا فیصلہ کردیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے، جسٹس منصور
?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور
نومبر