?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوں کیونکہ قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے ترقی نہیں کرتیں، قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے اپنی معیشت کو مستحکم کرتی ہیں، الحمدللہ استحکام آچکا ہے۔
اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ حب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں نےقرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی مین بدلنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ میرٹ کی بنیاد پر طلبہ میں 4 لاکھ لیپ ٹاپ مفت تقسیم کیے، بطور وزیراعلیٰ تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے لیے ترجیحی اقدامات کیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی اور ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو ملک کاسرمایہ بنیں گے، آج کی دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی کی متقاضی ہے، مختلف ممالک تیل، گیس اور معدنیات سے مالا مال ہیں جبکہ پاکستان کا سرمایہ کروڑوں نوجوان ہیں، یہ سرمایہ نچھاورکریں گےتوپاکستان دنیاکا سب سے ترقی یافتہ ملک بنے گا۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو خود مختار بنانے کے لیے درکار اخراجات فراہم کیے جائیں گے، ہمارے ٹریننگ سینٹرز میں بہترین ٹرینرز آنے چاہئیں،نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں بہترین ہنر سے نوازیں گے، ہنرمند نوجوانوں کی بدولت ملک کا مستقبل شاندار بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ 77سالوں میں ہمارے قرضے کتنے بڑھے ہیں، دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ پروگرام آخری ہو کیونکہ قومیں آئی ایم پروگرام سے ترقی نہیں کرتیں، آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آتا ہے، قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے اپنی معیشت کو مستحکم کرتی ہیں، الحمدللہ استحکام آچکا ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہد ہوچکا ہے، مئی میں ایک ارب ڈالر کی قسط موصول ہوجائے گی، مگر یہ ارب ڈالر قرضہ ہے ہماری کمائی نہیں ہے، نوجوانوں نے اس قرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے، مگر یہ صرف محنت، محنت اور محنت سے ممکن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے 3 ہفتے میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے ہیں، 22-2021 میں ڈالر اور روپے کی بالکل ایکوٹیز خراب ہوگئیں اور روپیہ بہت نیچے جارہا تھا تو بینکوں نے زرمبادلہ پر بے پناہ منافع کمایا اور جب ان پر ٹیکس لگا تو وہ سب عدالتوں میں چلےگئے، کئی سال سے اسٹے آرڈر تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں نے قرضوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ بنایا، کھربوں کے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں، ایف بی آر اور بینکوں کے تناؤ کو توڑا، سندھ ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر خارج کروایا، شام کو 23 ارب روپے خزانے میں آگئے، اسی طرح لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اسٹے آرڈر ختم ہونے سے اسی شام 11 ارب روپے خزانے میں آگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آخری دم تک نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا، آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا،پاکستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے حصول کے قابل بنانا ہے،خادم بن کر پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا غزہ جنگ بندی پر ویٹو کوئی حیرت کی بات نہیں: اقوام متحدہ
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: بین الاقوامی ردعمل کے تسلسل میں جہاں امریکہ نے غزہ
جون
ڈاکٹر فیصل نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی
?️ 22 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے
مئی
یمنیوں نے تیل منڈی میں بھی ہلچل مچادی؛سات سال میں سب سے زیادہ قیمتیں
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے خلاف برسوں سے جارحیت کے ملوث متحدہ عرب امارات
جنوری
ایران کے خلاف جنگ پر عالمی ذرائع ابلاغ کا ردعمل؛ جارحین کے لیے تزویراتی تعطل یا نئی سفارت کاری؟
?️ 17 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے بعد
جون
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا، بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 3 مئی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا
مئی
نبیہ بیری نے امریکہ اور اسرائیل کو مزہ چکھایا
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونی حکومت اور لبنان کے
اکتوبر
الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جو دھمکی قبول نہیں کرے گا، ذرائع ای سی پی کا عدالتی وضاحت پر ردعمل
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص
ستمبر
سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی
مارچ