?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کی جانب سے کراچی پر بھارتی حملے کی ویڈیو کے طور پر شیئر کی جانے والی ویڈیو جعلی ہے۔
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں روڈ پر کھڑی گاڑیوں کے قریب آگ جلتی دکھائی دیتی ہے جب کہ روڈ بھی کشادے اور صاف نطر آتے ہیں۔
ویڈیو میں لوگ نظر نہیں آتے بلکہ گاڑیاں، عمارتیں اور روڈ نظر آتا ہے جب کہ ہر طرف آگ کو جلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سے متعلق بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ ویڈیو بھارت کے کراچی پر حملے کی ہے، جس میں کافی نقصان ہوا۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو شیئر کرکے پس پردہ آواز میں اردو زبان میں ہدایت نامہ بھی چلایا گیا، جس میں ایک شخص اسپیکر پر عوام کو ہدایت کرتا سنائی دیتا ہے کہ وہ فلاں راستے سے محفوظ مقام کی جانب نکل جائیں۔
تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی، ویڈیو جعلی ہے، جسے پاکستان کی ویڈیو چلا کر شیئر کیا گیا، وہ دراصل امریکی ریاست فلاڈیلیفیا کی چند ماہ پرانی ویڈیو ہے۔
فلاڈیلفییا میں چھوٹے جہاز کے گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو کو گمراہ کن انداز میں کراچی پر حملے کی ویڈیو کے طور پر پھیلایا گیا۔
فلاڈیلیفیا میں جہاز کے تباہ ہونے کے بعد متعدد امریکی و دیگر عالمی نشریاتی اداروں نے ویڈیو چلائی تھی، جسے توڑ مروڑ کر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان پر بھارتی حملے کی ویڈیو کے طور پر چلایا۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی
?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے
اپریل
چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 21 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان
جون
فلسطین کے حامی غیر ملکی طلبہ کا اخراج کرنے کی پالیسی غیرقانونی: امریکی عدالت
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کو غیرقانونی قرار دیتے
اکتوبر
امریکی منصوبوں کے خلاف ایک تزویراتی مثلث
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایران اور شام ، جو حال ہی میں عرب اتحاد
جولائی
نیتن یاہو کو آسٹریلیا کا سخت ردعمل؛ طاقت کی پیمائش بچوں کے قتل سے نہیں ہوتی
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر نیتن یاہو کی
اگست
فیس بک نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 11 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین
دسمبر
کیا ٹرمپ جیل جائیں گے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف قانونی اور فوجداری مقدمات
اگست
نیتن یاہو کی نظر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کا کیا مطلب ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے
نومبر