?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کو تاریخ پرکھے گی اور اپنا فیصلہ دے گی۔
مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کو تاریخ پرکھے گی اور پھر جب وقت گزرے گا تب تاریخ اس تعیناتی پر اپنا فیصلہ دے گی، باقی یہ مت سمجھیں کہ جنگ ختم ہو گئی ہے، ابھی صرف سیزفائر ہوا ہے، اس لحاظ سے مجھے یہ فیصلہ کچھ جلد بازی میں کیا گیا نظر آتا ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ سے حکومت کی مقبولیت میں کوئی اضافہ نظر نہیں آتا جنہوں نے جہاز اڑائے اور میزائل چلائے ان کو مقبولیت ملی ہے ہم اس کو تسلیم بھی کرتے ہیں لیکن فارم 47 والوں کو اور ان کی مقبولیت کو کوئی تسلیم نہیں کرتا کیوں کہ اقتدار والی جماعت کے سربراہ نواز شریف نے پاکستان اور بھارت کی جنگ پر ایک لفظ بھی کہنا مناسب نہیں سمجھا، یہ نواز شریف کو زیب نہیں دیتا، اگر نواز شریف کا بلاول سے موازنہ کریں تو بلاول بہت اچھا بولا ہے اور عالمی سطح پر یہ مقدمہ پیش کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی مقبولیت میں تو اضافہ کہیں بھی نہیں ہوا بلکہ لوگوں نے سوال اُٹھائے ہیں کہ جب ملک پر جنگ مسلط کی گئی تو ن لیگ کی حکومت غائب تھی، لوگوں نے اس فارم 47 کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا لیکن اپوزیشن کے پاس ابھی حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے مومینٹم نہیں ہے، مومینٹم کیلئے چند ماہ درکار ہوں گے، آنے والے بجٹ میں حکومت غلطیاں کرے گی، عوام کو ریلیف نہیں دے پائے گی اور جب اس طرح کی چیزیں مل کر مومینٹم بنائیں گی تب اپوزیشن کےباہر نکلنے کا وقت ہوگا۔
مشہور خبریں۔
دونوں امریکی جماعتیں کانگریس کا انتخاب جیتنے کی کوشش میں
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات
جنوری
حماس کے خاتمے تک غزا پر حملے جاری رہیں گے:نیتن یاہو
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے
مارچ
مسلسل بمباری کی وجہ سے کمال عدوان ہسپتال کی حالت ناگفتہ بہ
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاص طور پر
نومبر
سید صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیداد کی ضبطی مودی حکومت کی بدترین انتقامی کارروائی ہے، حریت رہنما
?️ 26 اپریل 2023سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں
اپریل
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 1 دہشتگرد ہلاک کر دیا
?️ 11 ستمبر 2021وزیرستان (سچ خبریں) شمالی وزیرستان حسو خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن
ستمبر
امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ کمبرلی چیٹل، جنہوں نے اس سے
جولائی
مغربی کنارے میں ایک صیہونی ہلاک
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک صیہونی ہلاک
دسمبر
غزہ میں خوراک کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران 900 فلسطینی شہید
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق، 13
جولائی