?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کورٹ مارشل کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں گزشتہ شب کوئی کارروائی نہیں کی اور جب بھی کوئی کارروائی کی باقاعدہ اعلان کرکے کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی سویلینز پرحملہ نہیں کرتا، افغان طالبان دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارراوئی کرے، ہمارا مسئلہ افغان عبوری حکومت سے ہے، افغان عوام سے سے نہیں۔
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام اور فوج دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھا کیا جائےگا، تاہم دہشت گردی کےخلاف مربوط جنگ کے لیے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغان رجیم دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف قابل تصدیق کارراوئی کرے، دہشتگردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 نومبر کے بعد سے اب تک 206 دہشتگرد مارے گئے ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 4 ہزار 910 آپریشن کیے گئے جب کہ ملک میں خودکش حملے کرنے والے سب افغانی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس آر نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے،فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، کورٹ مارشل کے معاملے پرقیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر اسمگلنگ اور سیاسی جرائم کا گٹھ جوڑ توڑنا ضروری ہے کیوں کہ سرحد پار سے دہشت گردی کی معاونت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس ریاست کے خلاف بیانیہ بنارہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہوگا:اردوگان
?️ 17 ستمبر 2025نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہوگا:اردوگان ترکی کے صدر رجب طیب
ستمبر
ایران اور علاقائی امن کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ / نائیجیریا کی حکومت کا نیا خطرہ
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے نائیجیریا کی حکومت کو کھلم کھلا دھمکی
نومبر
مغربی کنارے میں ایک مسجد کو نذر آتش کرنے پر الازہر کا ردعمل
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: مصر کی الازہر نے صہیونیوں کی طرف سے مغربی کنارے
نومبر
بلوچستان اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے ختم ہو گئے
?️ 24 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرا میر ضیاء اللہ لانگو ،میر
جون
بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کے جرائم کو روکناچاہیے: بیری
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اس ملک
ستمبر
آئینی حق کے مطابق عامر لیاقت سے طلاق ہوچکی ہے: طوبی انور
?️ 26 فروری 2022کراچی (سچ خبریں )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے
فروری
رفیق حریری کے خاندان سے سعودیوں کی نفرت کی انتہا نہیں
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں: سعودی اور الحریری جن کے کبھی بہت قریبی تعلقات تھے اوجیہ
ستمبر
یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کا بہت زیادہ امکان ہے: بائیڈن
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل
جون