?️
اسلام آباد(سچ خبریں)تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اللہ کے بعد اپنی قوم سے رجوع کیا اور انشاء اللہ یہ قوم کبھی عمران خان کو مایوس نہیں کرے گی، جیسے کپتان نے کبھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے، فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے۔
27 مارچ کو اسلام آباد میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لئے کراچی سے پہلا قافلہ آج روانہ ہوگا۔یہ قافلہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کاروان سندھ سہراب گوٹھ کراچی سے روانہ ہوگا جس کے لئے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔قافلے کی روانگی سے قبل حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان پر پوری قوم اسلام آباد پینچ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے مکروہ کردار ایک ساتھ جمع ہورہے ہیں اور یہ سارے چور ایک ساتھ ایک بار پھر ملک کو لوٹنے والے اکھٹے ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 27 مارچ کو پی ٹی آئی اسلام آباد ڈی چوک پر جلسہ کریگی۔اس جلسے کے حوالے سے وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں شرکاء کی تعداد 10 لاکھ ہوگی جس کو یقینی بنانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔
اس ضمن میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی و کارکنان کی جانب سے کراچی سے اسلام آباد روانگی کے لیے پوری ٹرین کی ایڈوانس بکنگ کرا ئی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرک ڈرئیور نے سائیکل سواروں کو کچل دیا
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ایریزونا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک ڈرائیور
جون
اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی
?️ 3 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ
جون
کیا ٹرمپ ہیریس کو مکمل طور پر شکست دے پائیں گے؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی نائب
جولائی
پاکستانی متعدد رہنماؤں کا مغربی ممالک کو پیغام
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہوں نے صیہونی
دسمبر
ہم صیہونی جیلوں میں موجود تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں:حماس
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی
مارچ
ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کر دی ہے:روسی سلامتی کے نائب سربراہ
?️ 24 اکتوبر 2025ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کر دی ہے:روسی سلامتی کے
اکتوبر
پارلیمنٹ کی نشستوں کی واپسی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی جیت
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف نے پاکستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے سے
جولائی
فیصل واڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر
دسمبر