?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حالیہ دنوں (9 مئی) میں فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہدا کی حرمت پر حملوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقابلِ برداشت ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات منعقد ہوئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے آپریشنز کے دوران بہادری اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔
پاک فوج کے 51 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 2 جوانوں کو اقوامِ متحدہ کے خصوصی میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بلاشبہ شہدا کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کے طفیل ہم ایک آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ افتخار ہیں، پاک فوج بطور ادارہ اپنے سے منسلک ہر فرد کو اور اس کے لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی اور افسر تمام علاقائی، لسانی، اور سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے۔
آرمی چیف نے حالیہ دنوں میں فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہدا کی حرمتوں پر حملوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ برداشت ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 25 مئی کو ’یومِ تکریمِ شہدا پاکستان‘ منانے کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
آئینی حق کے مطابق عامر لیاقت سے طلاق ہوچکی ہے: طوبی انور
?️ 26 فروری 2022کراچی (سچ خبریں )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے
فروری
صیہونی کنسٹ اراکین کا شمالی غزہ کے تمام بنیادی وسائل تباہ کرنے کا مطالبہ
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ (کنسٹ) اراکین نے شمالی غزہ کے پانی، خوراک اور
جنوری
یونان میں بندرگاہ کے کارکن اسرائیل کو سامان کی ترسیل روک رہے ہیں
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: پیر کے روز یونانی بندرگاہ پیریوس پر کارکنوں نے مقبوضہ
جولائی
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 108 افراد کا انتقال
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری
مئی
بن سلمان کی نیتن یاہو کے ساتھ براہ راست پروازیں قائم کرنے کی بات چیت
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ
مئی
اگر اسرائیل فلسطین میں کامیاب ہو گیا تو دوسرے ممالک بھی اس کے جرائم سے محفوظ نہیں رہیں گے:انصاراللہ
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
مارچ
صدر مملکت 6 اکتوبر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمان کے
اکتوبر
ترکی کی ناکام بغاوت کے ماسٹر مائنڈ کا انتقال
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کی ایک ویب سائٹ نے 2016 کی ترکی کی
اکتوبر