فواد چوہدری کی اپوزیشن پر کڑی تنقید

فواد چودہری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ریت کی دیوار ہے، یہ تھکی ٹانگوں والے پہلوان ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے اسلام آباد میں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے صحت اور راشن کارڈ سے متعلق بتایا کہ 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کو30 فیصد ریلیف ملے گا تاہم سندھ اس سہولت سے محروم رہے گا، صوبائی حکومت کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اندرکی لڑائی ہی ختم نہیں ہورہی، اپوزیشن ریت کی دیوار ہے، یہ تھکی ٹانگوں والے پہلوان ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاسی حکومت پرکرپشن کا شائبہ تک نہیں آیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سروے میں حکومت پرکوئی الزام نہیں لگا، لوگوں کااعتماد بحال ہورہا ہے طویل عرصے بعد عوام کو کرپشن فری حکومت ملی۔

اس موقع پر فخر امام نے کہا کہ ملک میں رواں برس 5 فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہم 80 لاکھ ٹن چاول چین کو برآمد کرنے کے خواہاں ہیں ، زراعت میں ترقی اورجدید الات کے لیے چین کے مل ساتھ کام کریں گے۔

مشہور خبریں۔

گرفتاریوں کے بعد پی ٹی آئی کا رد عمل

?️ 24 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)پی ٹی آئی  کے جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیر اسد

وزرا کی مخالفت، کابینہ رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی منظوری نہ دے سکی

?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے چند وزرا کی مخالفت کی

نیتن یاہو اپنے آپ کو بچانے کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے؟

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے ایک تقریر میں

سیلاب: فوری امداد نہ ملنے پر آئندہ ہفتوں میں سیکڑوں بچوں کی اموات کا خدشہ

?️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ فنڈز برائے اطفال (یونیسیف) کے ریجنل ڈائریکٹر

کورونا سے مزید 43 مریضوں کا انتقال ہوگیا

?️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران

عراق میں زائرین اربعین کو نشانہ بنانے والے داعش کے تخریبکار منصوبے ناکام

?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: عراق کے سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ

یمن کے خلاف 8 سال کی جارحیت کے متاثرین کے تازہ ترین اعدادوشمار

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی وزارت صحت نے آج ہفتہ کو اعلان کیا

پولیس نے ہمارے بچوں کو ذبح کرنے کی اجازت دی: ٹیکساس فائرنگ کے متاثرین

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:  امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں گزشتہ ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے