?️
سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چوہدری کا نام عارضی طور پر 2 ہفتوں کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا اور کہا کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کی جانب سے بیرون ملک روانگی کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے سابق وزیر کا نام 2 ہفتوں کے لیے عارضی طور پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا اور کہا کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات پر حیرانی کا اظہار
دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایک سال سے زیادہ ہوگیا ابھی تک ضمانتیں چل رہی ہیں، ایک کیس میں نکلو تو اگلے میں گرفتار کرلیاجاتا ہے، ہماری پراسیکیوشن برانچ مکمل تباہ ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا فواد چوہدری پر سفری پابندی حکومت کو مہنگی پڑ گئی؟
انہوں نے کہا کہ ریاستی ڈھانچہ اداروں پر کھڑا ہوتا ہے جسے تباہ کیا جارہا ہے، یہ عدالتوں کو تباہ کرنے کےلیے ان کے پیچھے پڑگئے ہیں، اس وقت تلخیاں کم کرنے اوربات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
عربی میڈیا میں سید اُمّت کے تاریخی الوداع کی وسیع کوریج
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: بیروت میں شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم
فروری
گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 27 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
دسمبر
ملک عبداللہ ائربیس کے کمانڈر پر کیا گذری
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر
مارچ
جنوبی لبنان کے دو قصبوں پر صیہونیوں کے حملے میں 12 شہید اور 25 زخمی
?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی
مئی
اسرائیلی ابھی بھی شمال کو محفوظ نہیں سمجھتے
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے قیام کو
دسمبر
شاہ محمودقریشی کی یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوسف رضا گیلانی
فروری
مارب میں 35 سعودی کرائے کے فوجی مارے گئے
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: مارب شہر میں ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحادی افواج
دسمبر
اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ، اضافی ناکے لگ گئے
?️ 18 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
فروری