?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 11 جنوری تک معطل کر دیا ہے۔میڈیا کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا۔
فواد چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں، اسکروٹنی میں ان پر اعتراضات دائر کیے جا سکتے ہیں، فوادچوہدری کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اشتہاری قراردیا تھا۔
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کس ایکٹ کے تحت اعتراضات ہوسکتے ہیں بتائیں؟ جسٹس علی باقر نجفی نے پوچھا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت بتائیں کہاں لکھا ہے کہ اشتہاری کی اسکروٹنی نہیں ہوسکے گی؟
بعد ازاں عدالت نے سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے کو فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغازکیا تھا جسے انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیرا ملٹری رینجرز کی مدد سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ملک میں احتجاج کیا گیا اور اس دوران توڑ پھوڑ اور پرتشدد واقعات بھی پیش آئے۔
احتجاج کے بعد فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے کم از کم 13 سینئر رہنماؤں کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا گیا تھا۔
رہائی کے بعد 24 مئی کو فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سابق وزیراعظم عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جیسا کہ ’میں نے 9 مئی کے واقعات کی واضح الفاظ میں مذمت کی تھی، اب میں نے سیاست سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے میں پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر عمران خان سے راہیں جدا کر رہا ہوں۔‘
تاہم جون میں فواد چوہدری نے جہانگیر خان ترین کی قائم کردہ نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان تمام قرضوں کی بروقت ادائیگی کرے گا، گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 9 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے
دسمبر
صیہونی شامی فوج سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ماہر کے مطابق شام کے پاس موجود S-200
جولائی
مقبوضہ کشمیر کے علاوہ پوری دنیا میں عزا داری ہو رہی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی
?️ 9 اگست 2022ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے
اگست
امریکہ زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ کا کرسمس پیغام
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے کے موقع
دسمبر
صیہونی حکومت کی ایران کو جواب کی کوشش ناکام
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل
اکتوبر
گوگل کا کروم براؤزر کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں 3 نئے
مارچ
’ڈیڈ لائن میں توسیع‘ کی الجھن کے درمیان افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل آج شروع ہوگا
?️ 3 اپریل 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی)
اپریل
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار
?️ 6 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی
نومبر