?️
اسلام آباد (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیر قانون کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے فواد چوہدری کا بطور وزیر قانون کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ فواد چوہدری نے وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لے لیا۔فواد چوہدری نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔
کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت تبدیلی،تحریک عدم اعتماد کا جائزہ لے گا۔کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔اسلام آباد ، کراچی ، لاہور میں لیگل افسران تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔وزارت قانون و انصاف کے افسران کو فرائض بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایف آئی اے کو شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن قائدین اور منحرف پی ٹی آئی ارکان پر غداری کے مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں اور مقدمات قائم ہوتے ہی اپوزیشن قائدین اور منحرف ارکان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آصف زرداری، فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی قانونی ٹیم نے غداری کے مقدمات قائم کرنے کی مخالفت کی اور حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت ایسے کسی اقدام سے گریز کرے۔ذرائع کے مطابق ایک رکن نے وزیراعظم سے کہا ایبسلوٹلی ناٹ۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزرا کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو عالمی سازش کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
جرمن کیوں صیہونیوں کی حمایت کر رہا ہے؟
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی اور توپخانے کے
اکتوبر
ڈان میڈیا گروپ کو سرکاری اشتہارات کی بندش پر ایچ آر سی پی کا شدید اظہار تشویش
?️ 16 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی
دسمبر
حماس کی اسرائیل کو کھلی دھمکی
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں حماس کے دفتر کے سربراہ نے یہ
جون
کیا نیٹو کی رکنیت یوکرین کو بچا سکتی ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو
جولائی
دوحہ مذاکرات | مزاحمت کی ذہین پوزیشن پر نیا صیہونی دھوکہ
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: دوحہ مذاکرات سے واقف ذرائع نے اس بات کی طرف
جولائی
یمنی بحران سیاسی طور پرحل ہونا چاہیے: خلیج تعاون کونسل
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا کہ یہ
مارچ
گوادراورکوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
ستمبر
آئی ایم ایف مذاکرات، سیاسی بحران کے سبب اسحٰق ڈار کا دورہ واشنگٹن ملتوی
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی
اپریل