?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حزب اختلاف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ اپوزیشن اصلاحات کے ایجنڈے پر آئے، ہم انتخابی عمل میں بہتری کے لیے اپوزیشن کی تجاویز کے منتظر ہیں، وہ اپنی تجاویز دے۔
ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کی علیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ ختم ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن اب استعفوں اور احتجاج کے بیانیے سے باہر نکلے۔انہوں نے حزب اختلاف کو مشورہ دیا کہ اپوزیشن اصلاحات کے ایجنڈے پر آئے، ہم انتخابی عمل میں بہتری کے لیے اپوزیشن کی تجاویز کے منتظر ہیں، وہ اپنی تجاویز دے۔
دوسری جانب پوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم میں تمام سیاسی جماعتوں کی حیثیت برابر کی ہے، اب بھی موقع ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے فیصلوں پر نظرِثانی کرے اور پی ڈی ایم سے رجوع کرے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایک انتظامی ڈھانچہ بھی ہے، ہمارے اکثر فیصلے اتفاق رائے سے سامنے آئے، سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر کے لیے امیدواروں کا تعین اتفاقِ رائے سے ہوا، کئی بار ایسا ہوا کہ مسئلے کا حل نہیں نکلا، جتنا حل نکلا ہم وہ سامنے لائے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ افسوس اس بات پر ہے کہ انہوں نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے اپنے آپ کو علیحدہ کر لیا ہے، پیپلز پارٹی اور اے این پی نے اپنے استعفے ہمیں بھیج دیئے ہیں، ہم پھر بھی کوشش کر رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی اپنے فیصلوں پر نظرِثانی کرے، سیاسی بلوغت اور وقار پیدا کرے، 35 سال اور 70 سال کی عمر میں فرق ہونا چاہیئے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں غیر قانونی داخلہ اور نمازیوں پر پابندی
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں ہاتھوں فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل
دسمبر
صیہونی صدر متحدہ عرب امارات کے دورے پر
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی صدر اسحاق هرتزوگ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد
جنوری
ٹیلی کام کمپنیوں، ٹیکنالوجی فرمز کی سرمایہ کاری، کلاؤڈ انڈسٹری تیزی سے ترقی کرنے لگی
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں: پاکستان میں کلاؤڈ انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی
فروری
3000 برطانوی فوجی یوکرین میں لڑ رہے ہیں:برطانوی اخبار
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں موجود جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے کمانڈر نے اعلان
جون
ٹرمپ نے بائیڈن کا مذاق اڑایا
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے 3000
جولائی
فیلڈ مارشل کی کرسمس تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
?️ 25 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
دسمبر
اسرائیل کی جنوبی لبنان سے پسپائی میں تاخیر، مزاحمت کی قوت اور صہیونیوں کی غلط فہمی
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کے طویل المدتی قیام
جنوری
نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد اسلام
اپریل