?️
اسلام آباد(سچ خبریں)فلسطین کی موجودہ سنگین صورتحال پر وزیراعظم عمران خان سے سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹیلیفونک گفتگو میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور نہتے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملوں کو شرمناک قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیلی میزائل حملوں کی بھی شدید مذمت کی، دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستانی قوم کے اضطراب سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب فلسطین پر اسرائیلی بمباری اور حملوں کے خلاف کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔مظاہرین نے اسرائیلی فوج کی بمباری کی اور ان سے ہونے والی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے مسلم سربراہوں سے آگے بڑھ کر فلسطین کے لیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
ایک فلسطینی پر برف کا گولہ پھینکنے کے الزام میں مقدمہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 7 ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ
فروری
نصراللہ جیت گئے:صیہونی عہدہ دار
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار
اگست
فرانسیسی پولیس کا فلسطین کے حامیوں کے ساتھ سلوک
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: فرانسیسی پولیس نے پیرس شہر میں فلسطینیوں کے حامیوں کے
مئی
فلسطینی قوم پر اسرائیلی مظالم اور مسلم دنیا کی بے حسی
?️ 11 مئی 2021(سچ خبریں) دنیا کے بہت سارے اسلامی ممالک اگر چہ بظاہر اسلامی
مئی
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے صیہونیوں کی مایوسی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب اس بات کا امکان
مئی
کرزئی افغانستان سے باہر کیا کر رہے ہیں؟
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بیرون ملک بعض افغان
دسمبر
صہیونی حکومت خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے: حماس
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن
اکتوبر
نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے: فردوس عاشق
?️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ قومی
مارچ