?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا وفاق میں حکومتی اتحاد ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، اس دوران سیاسی اور معاشی حکمت عملی سے متعلق نوازشریف نے فضل الرحمان کی تجاویز سے مکمل اتفاق کیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کرپشن اور معاشی تباہی جیسے حقائق کو عوام کے سامنے لانے اور آئین پامال کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا جب کہ اس دوران پی ٹی آئی کی سیاست کا مقابلہ کرنے کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں میں پنجاب معرکہ کے بعد مہنگائی کو کم کرنے کے لیے تیل اور بجلی سستی کرنے بھی اتفاق پایا گیا۔
اس سے پہلہے صوبہ پنجاب کے 20حلقوں میں ہوئے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد قائد ن لیگ میاں نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ، اس دوران تینوں رہنماؤں نے جلد انتخابات کراونے سے متعلق تجاویز پر غور کیا ، وفاق اور پنجاب میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر تینوں رہنماؤں کا موقف تھا کہ عوام نے مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا ، تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا جب کہ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ میں تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہیں تھا۔
علاوہ ازیں چند روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے پی ڈی ایم جماعتوں کے اجلاس میں قرار پایا کہ 63اے کی تشریح کے عدالتی فیصلے پرتحفظات ہیں، نظرثانی اپیل کو فوری سنا جائے، پارلیمان کی قانون سازی کو رول بیک کرنے پر خاموش نہیں رہیں گے،اس کی 73ء کے آئین اور وفاقی پارلیمانی نظام میں گنجائش نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
2025 میں 42 فلسطینی صحافی گرفتار، اسرائیلی فوج کی منظم کارروائیاں بے نقاب
?️ 2 جنوری 2026 2025 میں 42 فلسطینی صحافی گرفتار، اسرائیلی فوج کی منظم کارروائیاں
ٹکا؛ پاکستان میں ترکی کا نرم اثر و رسوخ کا آلہ
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جغرافیائی سیاست، جیو اکنامکس اور بین الاقوامی سیاست میں ترکی
مارچ
یکرینی نوجوان کی اسرائیل میں دس سالہ المناک مہاجرت کی داستان
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت کی عبرانی زبان کی رپورٹ کے مطابق، ایک
مئی
جن لوگوں کو کورونا پر یقین نہیں وہ بھارت کی صورتحال دیکھ لیں: یاسمین راشد
?️ 23 مئی 2021لاہور ( سچ خبریں ) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد
مئی
ہولوکاسٹ امارات کے اسکولوں میں داخل
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ
جنوری
لاہور: پولیس اور وکلا میں تصادم کا مقدمہ درج، پاکستان بار کونسل کی آج ملک گیر ہڑتال
?️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) گزشتہ روز لاہور کے علاقے جی پی او چوک
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: وزارت صحت نے نابلس کے جنوب میں 31 سالہ فلسطینی جمیل
دسمبر
غزہ کی نسل کشی میں مغرب کا اسکینڈل
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:خبری ذرائع اور سوشل نیٹ ورکس نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر