فروری میں مہنگائی 31.6 فیصد کی تاریخی بلند ترین سطح پر رہی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں فروری میں مہنگائی کی شرح 31.6 فیصد پر پہنچ گئی جو تاریخ کی بُلند ترین سطح ہے۔کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کی گئی مہنگائی کی شرح فروری میں بڑھ کر تاریخی بلند ترین سطح 31.55 فیصد پر پہنچ گئی جس کی وجہ اشیائے خور و نوش اور ٹرانسپورٹ میں بڑا اضافہ ہے، گزشتہ مہینے مہنگائی 27.60 فیصد پر تھی۔

عارف حبیب کارپوریشن کے مطابق جولائی 1965 سے دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر یہ سی پی آئی میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

فروری 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی بالترتیب سال بہ سال بڑھ کر 28.82 اور 35.56 فیصد ہوچکی ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 4.32 فیصد اضافہ ہوا۔

کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ چند مہینوں سے تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ برس جون سے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 20 فیصد سے اوپر ہے۔

سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ اضافہ ان میں ہوا:

  • ٹرانسپورٹ : 50.45 فیصد
  • الکوحل والے مشروبات اور تمباکو : 49.2 فیصد
  • تفریح اور ثقافت : 48.05 فیصد
  • جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا: 47.59 فیصد
  • ریسٹورینٹ اور ہوٹلز : 34.54 فیصد
  • گھروں کی تزئین و آرائش کی مصنوعات : 34.04 فیصد
  • متفرق اشیا اور خدمات : 33.29 فیصد
  • صحت: 18.78 فیصد
  • کپڑے اور جوتے : 16.98 فیصد
  • گھر اور یوٹیلٹیز : 13.58 فیصد
  • تعلیم : 10.79 فیصد
  • مواصلات: 3.69 فیصد

    افراط زر کی شرح وزارت خزانہ کی 30 فیصد کے تخمینے سے زیادہ ہے۔

    وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپڈیٹ اینڈ آؤٹ لُک میں بتایا تھا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 28 سے 30 فیصد کے درمیان رہے گی اور اس کی وجہ حالیہ سیاسی اور معاشی غیر یقینی کی صورتحال کو قرار دیا۔

    وزارت خزانہ توقع کرتی ہے کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی ماحول، کرنسی کی قدر میں کمی، توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور فروری میں زیر انتظام قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی زیادہ رہے گی۔

مشہور خبریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کااسلامی اورتاریخ کشمیر کی کتابیں ضبط کرنے پراظہار تشویش

?️ 17 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

سیاہ براعظم میں مغربی ممالک کا اثر و رسوخ ختم

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:  ماسکو میں اریٹیریا کے سفیر Bitros Tsigai نے کہا کہ

ٹرمپ کا نیا کاروبار، یوٹیوب بھی 2020 کے انتخابات کے ہارے ہوئے امیدوار کو کروڑوں ڈالر ادا کرے گا

?️ 1 اکتوبر 2025ٹرمپ کا نیا کاروبار، یوٹیوب بھی 2020 کے انتخابات کے ہارے ہوئے

کیا پاکستان ایران اور چین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے امریکہ کے دباؤ میں ہے؟

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے اپنے اہم ہمسایہ ممالک ایران اور چین کے ساتھ

سعودی جنگجوؤں کی مأرب اور تعز کے صوبوں پر بمباری

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا

سعودی عرب نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کھیلوں کا سہارا لیا

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:نئے سال میں سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کھیلوں کے

مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

?️ 27 مارچ 2023المیادین نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن

پشاور بار کونسل کا سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے ججز کو ترقی نہ دینے پر احتجاج کا اعلان

?️ 28 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا بار کونسل نے کہا ہے کہ پشاور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے