?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ فرار قیدی واپس آجائیں، ورنہ سخت سزا ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالنے کا فیصلہ غلط تھا، واقعے کی تحقیقات ہوں گی، ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔
ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بڑے جرم میں ملوث کوئی قیدی فرار نہیں ہوا، فرار ہونے والے قیدی چھوٹے جرائم میں ملوث تھے، قیدیوں کے فرار کے واقعے میں فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک ہوا۔
واضح رہے کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے تھے، قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے، 87 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے
اپریل
کیا امریکہ یمن کے مقابلے میں آئے گا؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کے فوجی کمانڈروں کا خیال ہے کہ یمنیوں کا
دسمبر
افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر پر بڑا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 4 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر
اگست
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے
جنوری
پی ٹی آئی کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا الزام؛ تحقیقات شروع
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کے
جولائی
یمن میں برطانیا اور سعودی جاسوسوں کے منصوبے ناکام
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: یمنی سیکورٹی سروسز نے دسمبر 2024 میں برطانوی اور سعودی
جنوری
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک، 12 زخمی
?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:شمال مغربی پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں ہونے والے ایک
فروری
صیہونی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کے سامنے ناکام؛صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے ایران کے جدید میزائلوں کے سامنے
جون