?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) کے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں فروخت ہونے والے سگریٹ کے تقریباً 54 فیصد برانڈز غیر قانونی ہیں، جس سے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مد میں سالانہ 300 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کے ساتھ شیئر کیے گئے مطالعے کے نتائج میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کے تقریباً 413 برانڈز دستیاب ہیں اور صرف 19 ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کی مکمل، 13 جزوی طور پر تعمیل کرتے ہیں، جبکہ 95 میں گرافک ہیلتھ وارننگ (جی ایچ ڈبلیو) اور 286 میں ٹیکس اسٹیمپ اور ’جی ایچ ڈبلیو‘ دونوں نہیں تھے۔
آئی پی او آر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق جنید نے روشنی ڈالی کہ یہ سروے 19 اضلاع میں ایک ہزار 520 ریٹیل آؤٹ لیٹس پر کیا گیا، اور مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لیے 2021 میں متعارف کرائے گئے ’ٹی ٹی ایس‘ کی تعمیل انتہائی ناکافی ہے۔
اگرچہ ’جی ایچ ڈبلیو‘ کا لازمی نفاذ 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا، لیکن 16 سال گزرنے کے بعد بھی سگریٹ کے پیک بغیر کسی حکومتی نفاذ کے مطلوبہ واضح انتباہات کے بغیر فروخت ہو رہے ہیں۔
ان عدم تعمیل والے برانڈز میں سے 45 فیصد اسمگل کیے گئے جبکہ 55 فیصد مقامی طور پر تیار کیے گئے ڈیوٹی ادا نہ کرنے والے برانڈز تھے۔
مطالعے میں سامنے آیا کہ 332 برانڈز قانونی کم از کم قیمت 162.25 روپے فی پیکٹ سے کم قیمت فروخت کیے جا رہے ہیں جن میں سے کچھ 40 روپے فی پیکٹ تک میں دستیاب ہیں۔ کم از کم قیمت کی اس بے تحاشہ خلاف ورزی کے نتیجے میں حکومت اہم محصولات سے محروم ہے۔
طارق جنید نے کہا کہ ’غیر تعمیل شدہ اور اسمگل شدہ سگریٹ کا زیادہ پھیلاؤ حکومت کو مطلوبہ ریونیو سے محروم کر رہا ہے، اس صورتحال کو فوری بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پوائنٹ آف سیل کے سخت نفاذ کے ذریعے آمدنی کے اس نقصان کو روکا جاسکے۔
مطالعہ میں یہ بھی پایا گیا کہ شہری علاقوں کے مقابلے دیہی علاقوں میں عدم تعمیل زیادہ پائی جاتی ہے، اور متعلقہ عمل درآمد اتھارٹی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، کو دیہی مارکیٹس میں نفاذ کی کوششوں کو ہدف بنانا ہے جہاں غیر قانونی مصنوعات زیادہ پائی جاتی ہیں۔
آئی پی او آر نے حکومت سے نفاذ کی کوششوں کو مضبوط کرنے اور موجودہ جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم نے تمباکو کے مینوفیکچررز اور ریٹیلرز پر بھی زور دیا ہے کہ وہ تمام متعلقہ ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلی مریم نواز کا انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ
?️ 5 جون 2025لاہور (سچ خبریں) ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیراعلی پنجاب
جون
بعض ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگانے کے نسل پرست امریکی اقدام کی مذمت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: وزارت خارجہ میں بیرون ملک ایرانی امور کے ڈائریکٹر جنرل
جون
غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کی تباہ کن صورتحال
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: شفا کلینک کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ نے زور دے کر
جولائی
نیپرا نے کے-الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے کردیا
?️ 21 اکتوبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک
اکتوبر
راناثناء اللہ کے وارنٹ گرفتار ی کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آ گیا
?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی وارنٹ گرفتاری لے کر پولیس اسٹیشن
اکتوبر
ملتان میں بھی کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی
?️ 19 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ملتان میں بھی کورونا ویکسی نیشن سینٹر پر ویکسین کی
جون
کیا شام کا ہر شہری الجولانی سے راضی ہے؟
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے علاقے ادلب، جو طویل عرصے سے دہشتگرد تنظیم ہیئت
دسمبر
شام میں قانونی خلا پر شہری کارکنان کی تشویش
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں سماجی کارکنان نے جولانی حکومت کے دوران قانونی خلا
جنوری