?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی ضلع کچہری نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چوہدری پرویز الہٰی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا۔
اینٹی کرپشن نے عدلت سے پرویز الہٰی کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی سے مزید تفتیش درکار ہے، عدالت ریمانڈ فراہم کرے۔
پرویر الہٰی کے وکیل نے کہا کہ اینٹی کرپشن والے پرویز الہٰی کے گھر کب اور کتنے بجے گئے؟
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ ضمنی میں سب کچھ تحریر کیا ہوا ہے۔
سابق وزیرِ اعلیٰ کے وکیل نے کہا کہ مجھے ضمنی پڑھنے دی جائے، ضمنی کے مطابق پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن ٹیم لے کر ان کی رہائش گاہ گئی، پرویز الہٰی نےاپنے بیڈروم میں دراز سے 41 لاکھ روپے ریکور کروائے، ضمنی میں وقت کا ذکر نہیں اور نہ ہی تھانے سے روانگی کا ذکر کیا گیا ہے۔
پرویز الہٰی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی۔
وکیل نے کہا کہ پہلے جسمانی ریمانڈ کی درخواست میں پیسے ریکور کرنے کا ذکر نہیں تھا، درخواست میں نتائج میں جعل سازی کا الزام عائد کیا گیا تھا، 30، 40 لاکھ روپے کی رقم پرویز الہٰی کے لیے کچھ بھی نہیں، بھرتی کے لیے کسی امیدوار سے پیسے نہیں لیے گئے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کورونا : ملک میں ایک دن میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر جاری ہے
جنوری
نیٹو بھی گستاخ قرآن پاک
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: نیٹو کے سکریٹری جنرل نے مسلم مقدسات کی خلاف ورزی
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں ہزاروں خواتین کا قتل عام : یمنی انصار اللہ کے سربراہ
?️ 11 دسمبر 2025یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہبر عبدالملک الحوثی نے یومِ خواتین اور
دسمبر
امریکہ کی طاقت اور بیجنگ واشنگٹن تعلقات پر اس کے اثر
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکنز کے لیے نیا سال اس ملک کے
جنوری
بھیڑوں کے لباس میں بھیڑیے
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق سے امریکی انخلا کے اختتام میں صرف چار دن باقی
دسمبر
لندن ہوائی اڈے کے سیکورٹی افسران کی ہڑتال کی کال
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سکیورٹی افسران نے جون کے
جون
کیا اب اسرائیل رہنے کی جگہ نہیں رہا،خود اسرائیلی کیا کہتے ہیں؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: صہیونیوں کے لیے ہجرت کوئی نیا اور عجیب مسئلہ نہیں
اگست
انصار اللہ: الاقصیٰ طوفان کے بعد یمن کی موجودگی صہیونیوں کے لیے بڑا دھچکا ہے
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ پولیٹیکل بیورو کے رکن علی الدیلمی نے اس
اکتوبر