?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے نیشنل یوتھ کونسل کے ممبرز کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عید پر سمارٹ لاک ڈاﺅن کی طرف جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عید پر پابندیاں نہیں لگانا چاہتے اور نہ ہی ملک گیر لاک ڈاﺅن کی طرف جائیں گے.
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ملک میں بڑھتے کیسز پر آج وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے اسد عمر نے کہا کہ میرٹ کا خیال رکھنا تحریک انصاف کا بینادی اصول ہے اور یوتھ کونسل میں وفاقی اکائیوں کو نمائندگی دی گئی ہے نوجوانوں کی تعلیم، ملازمت اور ان کو مصروف رکھنا ہے اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے. انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی) کا کورونا کی متوقع چوتھی لہر سے متعلق اجلاس ہوا ملک میں رواں ماہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا‘ آزاد کشمیر انتخابات پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر خط بھیجا ہے.


مشہور خبریں۔
حماس غزہ جنگ کے خاتمے کے بدلے تمام صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے تیار
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور گروپ کے
اپریل
لبنان اور یمن صہیونی دشمن کے خلاف متحد ہیں: صنعا
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: دمشق میں یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے استقامت اور
مئی
چین نے ایران اور روس سے تیل کی خریداری روکنے کا امریکی مطالبہ کیا مسترد
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: اسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، امریکہ اور چین کے درمیان
اگست
اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکہ کا منصوبہ
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی ماہرین، مصنفین اور حکام سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے
مئی
صنعا نے مصری اور سعودی بیان کا مذاق اڑایا
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے
جون
اب اسرائیل فتح کی کوئی تصویر نہیں
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ان ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں ایسے جنگجو موجود ہیں
نومبر
امریکی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہم نہیں ہیں: سعودی
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے
اکتوبر
لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہے:لبنانی فوج
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی فوج نے ایک بیان جاری کر کے شام کی سرزمین
فروری