?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ اُن سے بھی دو ہاتھ آگے کھڑا ہوں۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ و دیگر نے ہسپتال میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کے دوران اُن سے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی لاہور کے ہسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ ہسپتال پہنچے جہاں شاہ محمود قریشی سے سلمان اکرم راجہ اور شوکت بسرا نے ملاقات کی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ان سے خیریت دریافت کی، اس مختصر ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ اُن سے بھی دو ہاتھ آگے کھڑا ہوں۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے تین سابق پارٹی رہنماؤں کی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش کو مسترد کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ہسپتال میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی کے سابق تین رہنماؤں نے ان کے کمرے میں جا کر ملاقات کی اور انہیں اپنی مہم میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم شاہ محمود قریشی نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا، شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر کا کہنا ہے کہ سابق رہنما فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود اس وقت شاہ محمود قریشی کے کمرے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے جب وہ اکیلے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور فوری ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار سے کہا کہ میرے وکیل کو بلاؤ جو ابھی ایک منٹ پہلے ہی گیا ہے اور اسے بتاؤ کہ کچھ مہمان آگئے ہیں لیکن جب میں واپس پہنچا تو سابق پی ٹی آئی رہنما جا چکے تھے، تاہم یہ ملاقات تقریباً دس منٹ سے کچھ زیادہ جاری رہی، اس دوران کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، یہ غیراعلانیہ ملاقات اس وقت ہوئی جب مبینہ طور پر تینوں میں سے ایک رہنما کو شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ترک انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ اور حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کے درمیان ملاقات
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: استنبول شہر میں ترکی کے انٹلیجنس سربراہ ابراہیم کالن اور حماس
نومبر
شہزادوں پر جبر وہابیوں، کی بے دخلی؛ بن سلمان کی سیاسی موت
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی حکومت کی جانب سے سعودی معاشرے میں اسلامی ارکان
مارچ
اسرائیل کو مزید اور سخت ڈرون حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے؛ صیہونی نمائندے کا اعتراف
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے رکن کنیسٹ (پارلیمنٹ) اور موساد کے سابق نائب
فروری
تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آتشزدگی
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آگ لگنے
نومبر
20 میٹر سرنگ کی جگہ محض ایک میٹر گڑھا دریافت
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ روز عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج
اپریل
عید پر لاپرواہی کی وجہ سے کورونا سے اسپتال بھر گئے
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے
مئی
محمد نازل: نیتن یاہو شرم الشیخ معاہدے کو نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مزاحمت کسی بھی آپشن کے لیے تیار ہے
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے اسرائیلی حکومت
اکتوبر
شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے شمالی صوبہ دیر الزور کے ایک قصبے کے رہائشیوں
جنوری