عمران خان کے خلاف سب چور ایک ہوگئے: فواد چوہدری

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری  نے  کہاہے کہ عمران خان کی خلاف سب چور ایک ہوگئے ہیں جنہوں نے معیشت کو خراب کیا تھا اب وہ کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی ہو گئی ہے شہباز شریف کبھی فضل الرحمن اور کبھی کسی سے مل رہے ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان میں تقریب   سے خطاب میں فواد چوہدری نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت  کو نشانے پر رکھا۔انہوں نے کہا کہ ملازم کے اکاؤنٹ سے 4 ارب روپے نکل آئے، جب تک لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں آئے گا معاف نہیں کیا جائے گا۔

فواد چوہدری  کا کہنا تھا  کہ عمران خان کی وجہ سے یہ سب چور ایک ہوگئے ہیں اور معیشت جن کی وجہ سے خراب ہوئی، وہ کہہ رہے ہیں مہنگائی ہوگئی۔انہوں  نے مزید کہا کہ شہباز شریف کبھی فضل الرحمن اور کبھی کسی سے مل رہے ہوتے ہیں، شہباز اور بلاول کا خیال ہے کہ مولانا صاحب کے بچے آئیں گے، سات مرتبہ یہ عمران خان کو گرانے آئےلیکن اللہ عمران خان کا محافظ ہے یہ بال بیکا نہیں کرسکتے۔

وزیر اطلاعات  کا کہنا   تھا کہ بلاول صاحب اپنی طاقت پر سیاست کریں اور  پہلے الیکشن لڑنا سیکھیں، وہ آصف زرداری کی نہیں بینظیر بھٹو کی سیاست کریں، اپنے نانا سے سیکھیں، سیاست وہ ہوتی ہے جو اپنے قد سے کی جاتی ہے۔فواد  چوہدری  نے کہا کہ عمران خان بات کرتا ہے تو چین کا صدر بات غور سے سنتا ہے،  23 سال بعد آج کوئی وزیراعظم روس جارہا ہے، آج پاکستان کے وزیراعظم کی آواز کو امہ کی آواز سمجھا جاتا ہے۔

 

 

مشہور خبریں۔

فوجی عدالتوں میں 102 افراد کا ٹرائل کیا جارہا ہے، حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا

?️ 22 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل شروع

امریکی آٹو انڈسٹری کے کارکنوں کی ہڑتال

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بامریکن آٹو انڈسٹری ورکرز یونین کے نمائندوں نے بتایا کہ اگر

آئی ایم ایف کو بجٹ اخراجات اور ٹیکسز پر تشویش ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ

?️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا

تل ابیب کے کرائے کے فوجیوں کو غزہ میں جنگ بندی کا خدشہ

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں صہیونی

حزب اللہ کے کمانڈر علی کرکی کو صیہونی کئی سال سے کیوں تلاش کر رہے تھے؟

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے کمانڈر علی کرکی کی شہادت کے بعد

شہر رفح کی ناگفتہ بہ حالت

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: UNRWA نے اعلان کیا کہ فلسطینی خاندانوں کو آج صبح رفح

ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے: وائٹ ہاؤس

?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے امریکی حکام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے