عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا گیا  ہے ، ریفرنس توشہ خانہ سے متعلق بھجوایا گیا،سپیکر 30 دن میں ریفرنس کا فیصلہ کریں گے ۔

خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ  عمران خان نے کرسی کے شوق میں عدم اعتماد کو تاخیر کا شکار کیا ،اسی کرسی کی ہوس میں کہا کہ میں نہ رہا تو فوج تباہ ہو جائے گی ،  عمران خان نے پھر سپہ سالار کو بھی نشانہ بنایا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ   انہوں نے چین اور سعودی عرب سے تعلقات خراب کیے، اب ان ممالک سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں،  یہ پاکستان سے مخلص ہوتے تو گیس جیسے ایگریمنٹ کیے ہوتے، عمران خان نے توشہ خانہ کا مکمل صفایا کر دیا ہے۔

 اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان احسان فراموش انسان ہیں ،  یہ آج کل ان لوگوں کو گالیاں دے رہے ہیں جنہوں نےانہیں سہارا دیا ،  عمران خان کو پاکستان پر مسلط کرنے کا منصوبہ دہائیوں پہلے بنا تھا، قوم آج جو کچھ بھگت رہی ہے وہ عمران خان کی نالائقیوں کی وجہ سے ہے،سابق حکومت نے ریلوے کا خسارہ بڑھا دیا،ریلوے میں45 ارب کا سالانہ خسارہ چھوڑ کر گیا ،پی ٹی آئی کے سیاسی مسخروں نے اداروں کو تباہ کر دیا،یہ مارشل ڈکٹیٹر شپ سے بھی بد تر ہے۔ 22کروڑ کا ملک ایک غیر متوازن کی خواہشات کا غلام نہیں ہوسکتا، آج جنہیں یہ گالیاں دیتا ہے وہ اس کے محسن ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی میڈیا کو مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر یقین

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا اور کچھ فوجی تجزیہ کاروں نے موجودہ

وزیر اعظم کی صدارت میں انٹیلیجنس کی نئی کمیٹی کا افتتاح

?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلیجنس

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین 6

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

پاکستانی حجاج ابھی تک بلا تکلیف

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کے

اشتعال انگیز دن آنے والے ہیں:حماس

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ

بن سلمان نے جھوٹے وعدوں سے سعودیوں کو کیسے دھوکا دیا؟

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:مختلف شواہد کی بنیاد پر سعودی ولی عہد نے نیوم پراجیکٹ

یوکرین کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کا مایوس کن منظرنامہ

?️ 18 اکتوبر 2025یوکراین کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کا مایوس کن منظرنامہ  ماہرین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈی سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے