?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا گیا ہے ، ریفرنس توشہ خانہ سے متعلق بھجوایا گیا،سپیکر 30 دن میں ریفرنس کا فیصلہ کریں گے ۔
خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نے کرسی کے شوق میں عدم اعتماد کو تاخیر کا شکار کیا ،اسی کرسی کی ہوس میں کہا کہ میں نہ رہا تو فوج تباہ ہو جائے گی ، عمران خان نے پھر سپہ سالار کو بھی نشانہ بنایا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے چین اور سعودی عرب سے تعلقات خراب کیے، اب ان ممالک سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں، یہ پاکستان سے مخلص ہوتے تو گیس جیسے ایگریمنٹ کیے ہوتے، عمران خان نے توشہ خانہ کا مکمل صفایا کر دیا ہے۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان احسان فراموش انسان ہیں ، یہ آج کل ان لوگوں کو گالیاں دے رہے ہیں جنہوں نےانہیں سہارا دیا ، عمران خان کو پاکستان پر مسلط کرنے کا منصوبہ دہائیوں پہلے بنا تھا، قوم آج جو کچھ بھگت رہی ہے وہ عمران خان کی نالائقیوں کی وجہ سے ہے،سابق حکومت نے ریلوے کا خسارہ بڑھا دیا،ریلوے میں45 ارب کا سالانہ خسارہ چھوڑ کر گیا ،پی ٹی آئی کے سیاسی مسخروں نے اداروں کو تباہ کر دیا،یہ مارشل ڈکٹیٹر شپ سے بھی بد تر ہے۔ 22کروڑ کا ملک ایک غیر متوازن کی خواہشات کا غلام نہیں ہوسکتا، آج جنہیں یہ گالیاں دیتا ہے وہ اس کے محسن ہیں۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ میں بینیٹ کی تقریرکا اسرائیلیوں نے مذاق اڑایا
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود پارٹی نے
ستمبر
مغربی کنارے سے صیہونیوں کو کیا ملنے والا ہے؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے بدھ کی
نومبر
یورپ اردوغان سے بدلہ لینے کے درپے
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں
اگست
کیا بینی گانٹز استعفیٰ دیں گے؟
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی کونسل کے وزیر نے اعلان کیا کہ وہ آج
جون
اسلامو فوبیا کی کیفیت کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے،صدر مملکت
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے پریڈ گراؤند میں ہونے والی مسلح
مارچ
وائٹ ہاؤس: ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے کے منتظر ہیں۔ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ ہفتے تین سعودی ممالک
مئی
نیتن یاہو اسرائیل کو آئینی بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں:سابق صیہونی وزیر دفاع
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر دفاع بنی گانتز نے صیہونی وزیراعظم
اپریل
بھارت کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: بھارت کے الیکشن کمیشن نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) کی
جون