?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اداروں، خصوصاً فوج کے خلاف توہین آمیز منظم مہم میں کمی آنے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے اس مہم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سست پڑتی دکھائی دے رہی ہے، تاہم ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس اس طرح کی مہمات سے متعلق مکمل ڈیٹا کا آن لائن تجزیہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کے علاوہ 3 فوج مخالف ہیش ٹیگز پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہے، ایسے ٹرینڈز میں فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنایا گیا۔
فوج مخالف ٹرینڈز میں چند ہزار ٹویٹس تھیں، جبکہ ’غلطی سدھارو الیکشن کرواؤ‘ کا ٹرینڈ ایک لاکھ 40 ہزار ٹوئٹس تک پہنچ گیا اور ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ 3 لاکھ ٹوئٹس کی گئیں۔
اس طرح کے ڈیٹا کی مانیٹرنگ کرنے والے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ کے ایک عہدیدار کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران اس ہیش ٹیگ کے ساتھ 5 لاکھ 91 ہزار ٹوئٹس کیے گئے ہیں، تاہم 10 اپریل کو عمران خان کے برطرف ہونے کے بعد کے دنوں میں فوج اور عدلیہ کے خلاف 20 ہزار سے زائد ٹویٹس کے ساتھ ٹوئٹر پر ایک مضبوط رجحان دیکھا گیا۔
ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم میں کمی آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی سمجھے جانے والے سوشل میڈیا کارکنوں کے خلاف ایف آئی اے کی فوری کارروائی سست پڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر اور دیگر آن لائن سائٹس پر فوج اور عدلیہ مخالف ہیش ٹیگز میں 2 بڑی وجوہات کی وجہ سے کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، ایک پی ٹی آئی قیادت کی مداخلت اور دوسرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور پی ٹی آئی کے کچھ دیگر سوشل میڈیا کارکنوں کے گھروں پر چھاپے نے اس مہم کو روکنے میں مدد فراہم کی۔
10 اپریل کو اندرون اور بیرون ملک سے کام کرنے والے سوشل میڈیا کارکنوں کی جانب سے اداروں کے خلاف ایک منظم انداز میں مہم شروع کی گئی تھی، پی ٹی آئی سے وابستہ زیادہ تر سوشل میڈیا کارکن مبینہ طور پر ایف آئی اے کی کارروائی سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اداروں کے خلاف مہم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن رہی تھی اس لیے پارٹی کے کچھ سینیئر رہنماؤں نے عمران خان سے درخواست کی تھی کہ وہ پارٹی کے حامیوں کو واضح پیغام دیں کہ وہ فوج اور عدلیہ کو نشانہ نہ بنائیں جو کہ مستقبل میں پارٹی کے مفادات کے لیے اچھا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے عمران خان نے چند روز قبل اسپیسز (ٹوئٹر پر ایک لائیو آڈیو فیچر) کے ذریعے دنیا بھر کے تقریباً 5 لاکھ صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے واضح طور پر کہا کہ وہ فوج کے خلاف بات نہ کریں، اس کا کسی نہ کسی حد تک ان پر مثبت اثر پڑا کیونکہ اگلے دن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوج کے حامی تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والی کارروائی میں ایف آئی اے نے پنجاب میں تقریباً 17 مشتبہ افراد کو ان اداروں کے خلاف مہم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار جو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے سابق وزیراعظم کے برطرف ہونے کے بعد شروع ہوئی تھی۔
ان میں سے کچھ کو مختصر پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا جبکہ دیگر کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی اور سائبر کرائم ونگ نے اس معاملے پر مکمل رازداری رکھی جس نے ایک خفیہ ایجنسی کے ساتھ مل کر آپریشن کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے 30 سے زائد ایسے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی جن کی شناخت خفیہ ایجنسی نے کی تھی جو کہ منظم طریقے سے چلائی گئی اس مہم میں ملوث تھے، ایف آئی اے کو انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایسے 50 کارکنوں کی فہرست فراہم کی تھی جن پر ہاتھ ڈالا جانا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس اس طرح کی مہم سے متعلق مکمل آن لائن ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے عام طور پر ان لوگوں کا پیچھا کرتی ہے جو (سوشل میڈیا پر) ادارے کے خلاف ایسی ہتک آمیز مہم چلا رہے ہیں لیکن اس کے پاس ٹھوس کارروائی اور مستقبل کی حکمت عملی کے لیے لاکھوں سوشل میڈیا پوسٹس کا تجزیہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل دونوں کی کمی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ایف آئی اے عام طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے ایسی ہتک آمیز پوسٹس کو ہٹانے کے لیے کہتی ہے اور ٹوئٹر اور فیس بک کو ایسے اکاؤنٹس بند کرنے کے لیے درخواست لکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک میں پہلی بار اعلی عہدیداروں پر بھی پابندی کا اعلان
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی وفود اور
جولائی
اخوانی حکومت، شام میں صیہونی ریاست کے لیے ایک بڑا خطرہ
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: نور انسٹی ٹیوٹ آف تھنک ٹینکرز میں "صیہونی ریاست اور ترکی
مئی
ہم یمنیوں کےخلاف سعودی عرب کی مدد کرنے کے تیار ہیں:امریکہ
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یمن کی فوج اور عوامی
مارچ
امریکہ کی چین کے قریب ہونے کی کوشش
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن جاسوسی
مئی
غزہ میں اسرائیلی حکومت کے سکینڈل کا ڈھول بج گیا ہے
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے ایک بیان
اکتوبر
پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے مزید 200 ٹن امدادی سامان کی نئی کھیپ روانہ
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کی جانب
اگست
پاکستان کی نامور شخصیات کی غزہ میں ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت
?️ 1 اکتوبر 2025پاکستان کی نامور شخصیات کی غزہ میں ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت
اکتوبر
جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کے بعد کوئٹہ ریلوے ڈویژن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
?️ 23 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) پاکستان ریلوے پولیس نے 11 مارچ کو پشاور جانے
مارچ